انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ نے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو اسکواڈ سے باہر کر دیا، جبکہ نوجوان انگلش کھلاڑی سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
15 رکنی اسکواڈ کی قیادت جو روٹ کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، سیم کک، جیمی سمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔
دوسرا طرف، پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی ہے۔ عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ قومی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نو بجے ٹریننگ کرے گی۔



