اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ کمّی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔



