Friday, September 4, 2026
پہلا صفحہخبریںاسکولوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے گئے

اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے گئے

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 24 اگست سے کھل جائیں گے۔ سرکاری اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ لیکن جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی 12 بجے اور 45 منٹ پر ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے پر ختم ہو جائے گی۔

شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر دو بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی سکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

گریلز اسکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کے فرق کو ضلعی سطح پر ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس