Friday, August 7, 2026
پہلا صفحہخبریںتھائی لینڈ میں دورانِ پرواز خاتون سے نازیبا سلوک، پاکستانی سیاح گرفتار

تھائی لینڈ میں دورانِ پرواز خاتون سے نازیبا سلوک، پاکستانی سیاح گرفتار

ایک خاتون نے الزام لگایا کہ جب وہ اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ پرواز میں سفر کر رہی تھی، تو ایک پاکستانی مرد نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ یہ خاتون اٹلی سے تھائی لینڈ جا رہی تھی اور دبئی کے راستے سے گزر رہی تھی۔

پرواز کے عملے نے خاتون کی شکایت سننے کے بعد فوراً پولیس کو مطلع کیا اور جب ہوائی جہاز تھائی لینڈ کے بینکاک کے ہوائی اڈے پر اترا، تو پولیس نے اس پاکستانی مرد، رضا علی، کو حراست میں لے لیا۔

تھائی خاتون، بیوٹ پیمپاپورن، نے بتایا کہ وہ اٹلی کے شہر میلان سے دبئی کے راستے تھائی لینڈ واپس آ رہی تھیں۔ پرواز تقریباً چھ گھنٹے کی تھی اور وہ اپنی بیٹی کو گود میں لیے ہوئے تھیں۔

ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ جب وہ گہری نیند لے رہی تھی، تو ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ایک پاکستانی مسافر نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور نامناسب انداز میں اس کے جسم کو چھوا۔ جب وہ جاگ گئی تو اس نے دیکھا کہ وہ شخص اسکرین کو درست کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن وہ مسلسل اس کی طرف دیکھتا رہا۔

خاتون نے کہا کہ جب فضائی عملے نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی، لیکن بعد میں اس نے اپنے فعل کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگنے لگا۔ وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر روتا رہا اور بار بار معافی کی درخواست کرتا رہا۔

فضائی عملے نے واضح کیا کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اور اس میں پولیس کو شامل کیا جائے گا۔ خاتون کی چار سالہ بیٹی کو الگ نشست پر منتقل کر دیا گیا تاکہ وہ یہ سب نہ دیکھ سکے۔

پولیس کے افسر کے مطابق، ملزم کو تھائی لینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور خاتون کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے تحت دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کی کوشش بھی کی گئی ہے، لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

خاتون نے کہا کہ وہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں گی اور ہرجانے کا بھی مطالبہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ اکیلے سفر کرنے والی خواتین محتاط رہیں اور اگر ان کے ساتھ کوئی نازیبا واقعہ پیش آئے تو وہ خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ عملے سے مدد طلب کریں۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی جاری تحقیقات اور مسافروں کی رازداری کے باعث اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گی، لیکن مسافروں اور عملے کی حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس