گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کوئی بھی ایتھلیٹ 84 میٹر کا اسٹینڈرڈ مارک حاصل نہیں کر سکا، اس لیے بہترین تھرو کی بنیاد پر ٹاپ 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔
یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے، کیونکہ وہ 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14ویں نمبر پر رہے۔
بہاماس کے کیشون، بھارت کے روہت یادیو اور یش ویر سنگھ بھی ٹاپ 12 میں شامل ہیں، انہوں نے بالترتیب 78.60 میٹر، 78.37 میٹر اور 78.36 میٹر کی تھرو کی۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ اور نائجیریا کے این نیمدی نے بھی فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی، انہوں نے بالترتیب 78.26 میٹر اور 75.27 میٹر کی تھرو کی۔



