Tuesday, July 1, 2025
پہلا صفحہباکس آفسسردار جی 3، نے تین دن میں 18 لاکھ 90 ہزار 500...

سردار جی 3، نے تین دن میں 18 لاکھ 90 ہزار 500 امریکی ڈالرز کا بزنس کرلیا

دلجیت دوسانج کی تازہ ترین انڈین پنجابی فلم “سردار جی 3” نے ریلیز سے قبل ہی خاصی شہرت حاصل کر لی تھی، مگر اس بار شہرت کی وجہ صرف دلجیت کی اداکاری یا پنجابی مزاح نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی۔

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ اور بھارتی ردعمل

بھارتی میڈیا نے ہانیہ عامر کی شمولیت پر شدید ردعمل ظاہر کیا، یہاں تک کہ فلم کی پاکستان میں نمائش پر بھی سوال اٹھائے گئے۔ بھارتی حکومتی حلقوں اور انتہا پسند گروہوں کی جانب سے دلجیت دوسانج پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ ہانیہ عامر کے مناظر کو فلم سے نکال کر دوبارہ شوٹ کریں، تاہم دلجیت نے صاف انکار کر دیا۔

دلجیت دوسانج نے نہ صرف یہ دباؤ مسترد کیا بلکہ بولی وڈ میں کام نہ ملنے کی دھمکیوں کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ ان کے اس جرات مندانہ فیصلے کے بعد بھارت میں فلم پر پابندی عائد کر دی گئی اور آر ایس ایس سمیت انتہا پسند حلقے سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے۔

عالمی سطح پر شاندار پذیرائی

ان تمام تنازعات کے باوجود “سردار جی 3” 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی اور اسے شاندار رسپانس ملا۔ فلم کو کینیڈا، امریکہ، یوکے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یو اے ای اور پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا۔

ریلیز کے پہلے دن فلم نے 5 لاکھ 43 ہزار 700 امریکی ڈالرز کا بزنس کیا، جبکہ پہلے ویک اینڈ پر اس کی عالمی کلیکشن 18 لاکھ 90 ہزار 500 امریکی ڈالرز تک جا پہنچی — جو ایک مضبوط آغاز مانا جا رہا ہے۔

پاکستان میں فلم کی زبردست کامیابی

پاکستان میں “سردار جی 3” نے ریلیز کے پہلے دن 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز (تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے) کا بزنس کیا۔ پہلے ویک اینڈ کے اختتام پر یہ کلیکشن 4 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالرز (تقریباً 11 کروڑ 88 لاکھ روپے) تک جا پہنچی۔

یہی نہیں، فلم نے “کیری آن جٹا 3” کا تین دن میں 10 کروڑ روپے کا بزنس کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جسے عید کے موقع پر ریلیز کا فائدہ حاصل تھا۔ کینیڈا کے بعد سب سے زیادہ بزنس پاکستان سے ہوا۔

مقامی فلموں پر اثرات

فلم کی کامیابی نے پاکستانی فلم “لو گرو” کو خاصا متاثر کیا۔ کئی سینما گھروں نے “لو گرو” کے شوز کم کرکے “سردار جی 3” کو دیے، جس سے مقامی فلم کا باکس آفس متاثر ہوا۔

فلم کے پہلے ویک اینڈ کے بزنس کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کار پاکستان میں 30 کروڑ روپے سے زائد کے بزنس کی پیشگوئی کر رہے ہیں، جو اسے ایک بلاک بسٹر پنجابی فلم بنا سکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس