Saturday, September 7, 2024
پہلا صفحہخبریںسید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی فلمی صنعت میں نئی روح پھونکنے کی ٹھان لی ہے اور مداحوں کے بے حد اصرار پر اپنا ایک کامیاب برانڈ پھر سے لے کر آرہے ہیں۔
جی ہاں۔ سید نور صاحب نے 90 کی دہائی کی اپنی کامیاب ترین فلم چوڑیاں، کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
سید نور کی نئی فلم کا ٹائٹل بھی فائنل کرلیا گیا۔ یعنی چوڑیاں ٹو۔
یہ فلم سید نوراور صائمہ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں اور اس بات میں دو رائے نہیں کہ چوڑیاں، صائمہ کے بغیر بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
کیا معمر رانا اس سیکوئل کاحصہ ہوں گے یا نہیں؟
یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے تاہم سید نور صاحب نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک دھواں دار پریس کانفرنس میں اس پروجیکٹ کی مذید تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔
سورسز کے مطابق چوڑیاں 2، کی لیڈ کاسٹ میں دو نئے چہرے متعارف کرائے جارہے ہیں جبکہ سپورٹنگ کاسٹ میں بیشتر سینئر اور منجھے ہوئے ستارے نظر آئیں گے ، جن میں سے بیشتر چوڑیاں، کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چوڑیاں، سید نور صاحب کی بلاک بسٹر فلم تھی جو کہ 16 اکتوبر 1988 کو باکس آفس کی زینت بنی تھی۔ اس فلم نے لاہور سرکٹ میں ڈائمنڈ جوبلی جبکہ کراچی میں سلور جوبلی منائی تھی۔
چوڑیاں، کی کاسٹ میں معمر رانا، صائمہ، نرگس، ثنا، شفقت چیمہ، بہار بیگم، سردار کمال، عرفان کھوسٹ، دیدار، اور دیگر فن کار شامل تھے۔
سیدنور چوڑیاں 2، بنانے تو جارہے ہیں لیکن ان کا سب سے بڑا امتحان ہوگا، پچھلی فلم جیسا میوزک تخلیق کرنا۔
گوکہ چوڑیاں 2، کی موسیقی بھی ذوالفقار علی دیں گے لیکن کیا وہ چوڑیاں، والا میجک پھر سے کری ایٹ کرنے میں کامیاب ہوپائیں گے؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس