Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہپاکستان فلم ڈائریکٹریکراچی میں بننے والی پہلی فلم ہماری زبان، تھی

کراچی میں بننے والی پہلی فلم ہماری زبان، تھی

ہماری زبان (1955) اُردو

کراچی میں بننے والی پہلی فلم ہماری زبان، 10 جون 1955 کو ریلیز ہوئی۔ اس کے فلم ساز بھارت کے مشہور ہدایت کار محبوب خان کے چھوٹے بھائی ایم آر خان اور مصنف اور ہدایت کار شیخ حسن تھے۔ موسیقی غلام بنی عبداللطیف نے ترتیب دی تھی اور عکاسی شوکت عباس نے کی تھی۔ فلم کے نغمات کے لیے اردو کے معروف شعرا کی غزلوں اور نظموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ہماری زبان، کے اداکاروں میں بینا، شیخ حسن، نعیم ہاشمی، رشیدہ، لڈن اور بندو خان شامل تھے جبکہ فلم کے ایک منظر میں بابائے اردو کا خطاب پانے والے مولوی عبدالحق کو بھی دکھایا گیا تھا۔ یہ فلم بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکی تاہم اس فلم کے بننے سے کراچی میں فلمی صنعت کی بنیاد پڑ گئی۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس