Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںماہرہ خان کی معروف بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی

ماہرہ خان کی معروف بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی

ماہرہ خان، مشہور پاکستانی اداکارہ جو کہ شاہ رخ خان کے مقابل رئیس، کے علاوہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، بول، بن روئے، جیسی قابل ذکر فلموں اور ہم سفر، جیسے شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، نے بالاخر اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

ماہرہ خان کی شادی کی اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک میں ماہرہ سفید لہنگا پہنے چلتے ہوئے اپنے ہبی کی طرف بڑھتی ہیں، اس رومانوی لمحے میں سلیم کریم فرط جذبات میں بہتے ہوئے ماہرہ کو گلے لگالیتے ہیں اور اس کے گال پر پیار بھرا بوسہ دیتے ہیں۔ سلیم کریم ایک معروف بزنس مین ہیں اور سم پیسہ نامی کمپنی کے سی ای او ہیں۔ یہ کمپنی آن لائن ادائیگیوں کے بزنس سے متعلق ہے۔

ماہرہ اور سلیم ایک ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کی تقریب میں پہلی بار ملے تھے جس کے بعد دونوں کئی سالوں سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ تین سال قبل ایک انٹرویو میں ماہرہ نے اپنی اس شادی اور سلیم سے تعلق کے بارے میں انکشاف کیا تھا لیکن تب کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ شخص سلیم کریم ہے۔

سلیم سے پہلے ماہرہ خان نے علی عسکری سے 2007 میں شادی کی تھی اور 2015 میں علیحدگی سے قبل 2014 میں اپنے پہلے بچے اذلان کو جنم دے چکی تھی جو اب بھی ماہرہ کے ساتھ رہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس