Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہباکس آفسپہلے ویک اینڈ کے اختتام پر پاکستانی فلم 13، کا زبردست بزنس

پہلے ویک اینڈ کے اختتام پر پاکستانی فلم 13، کا زبردست بزنس

پاکستانی سسپنس تھرلر فلم 13، نے باکس آفس پر سلو اسٹارٹ کے ساتھ پہلے ویک اینڈ کے اختتام پر 39 لاکھ 36 ہزار روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ ان فگرز اور پاکستانی باکس آفس کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ سولڈ اسٹارٹ کہا جاسکتا ہے۔
فلم 13، کی آفیشل ریلیز ڈیٹ 29 ستمبر تھی تاہم اس تاریخ کو 12ربیع الاول کی وجہ سے ملک بھر کے سنیماگھر بند تھے۔ اسی سبب 28 ستمبر کو ملک کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں فلم کے ایڈوانس ڈے پری ویو شوز رکھے گئے۔ تین شہروں کے 19 سینماز میں فلم نے 32 شوز میں 6 لاکھ 35 ہزار روپے کا بزنس کیا۔

جمعہ 29 ستمبرکے گیپ کے بعد ہفتہ 30 ستمبر کو فلم 13، نے 14 لاکھ 57 ہزار روپے کا بزنس کیا۔ 30 ستمبر کویہ فلم ملک بھر کے 28 سینماؤں میں دکھائی گئی اور فلم کے مجموعی شوز کی تعداد 43 رہی۔
ہفتہ 30 ستمبر کو یہ فلم گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور حیدرآباد میں بھی ریلیز کردی گئی۔ جس کی وجہ سے مجموعی شوز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

اتوار یکم اکتوبر کو فلم 13، کے شوز اورسینٹرز کی تعداد مزید بڑھ گئی اور فیصل آباد سمیت گجرات کے سینماؤں میں بھی فلم کے شوز لگادیئے گئے۔ یوں کل ملا کر اتوار کو یہ فلم 30 سینماؤں میں 45 شوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اتوار یکم اکتوبر کو فلم کے مجموعی کلیکشنز 18 لاکھ 44 ہزار روپے ہوئے۔ یوں اس فلم نے جمعرات کے ایڈوانس پری ویو شوز ملا کر تین دنوں میں 39 لاکھ 36 ہزار روپے کے کلیکشنز کر لیے ہیں۔

پچھلے کئی ہفتوں کی طرح اس ہفتے بھی باکس آفس پر تمام ہی فلموں کا بزنس قدر ے نرم رہا اور یہ صورتحال حالیہ عیدالفطر سے جاری ہے۔ اس عرصے میں ما سوائے بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا‘ کے کوئی بھی پنجابی انڈین یا پاکستانی مووی قابل ذکر بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ہالی وڈ موویز میں سے بھی محض مشن امپوسیبل، اور فاسٹ ٹین، ہی بہتر بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی انڈین پنجابی فلم گڈی جاندی اے چھلانگا ماردی، کے بارے میں توقعات تھیں کہ یہ فلم ناصرف اچھا بزنس کرے گی بلکہ پاکستانی فلم 13، کے شوز اور بزنس کو ڈسٹرب کر سکتی ہے لیکن توقعات کے برعکس ایک بڑی کاسٹ کی حامل فلم ہونے کے باوجودیہ فلم بھی باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کر سکی۔

اسی ہفتے ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم لاڑے دا ویاہ، فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم کی ریلیز پنجاب سرکٹ تک محدود رہی جسے لاہور سمیت اندرون پنجاب بھی مناسب شوز نہ مل سکے۔
فلم 13، کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ ویک ڈیز میں بھی یہ فلم مناسب بزنس کے ساتھ یہ ہفتہ نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس