Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںپاکستانی مووی ’13‘ کا کراچی میں گرینڈ پریمئر، ریڈ کارپٹ پر ستاروں...

پاکستانی مووی ’13‘ کا کراچی میں گرینڈ پریمئر، ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں

سائیکو تھرلر پاکستانی فلم ”13“ 28 ستمبر کو پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے لیکن فلم کی عام نمائش سے تین دن قبل شوبز انڈسٹری اور میڈیا پیپل کے لیے کراچی میں فلم کا گرینڈ پریمئر مقامی سنیما میں رکھا گیا جس میں فلم، ٹی وی، فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری سمیت سوشل میڈیا اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اُمڈ آئی تھی۔ اس موقع پر شوبز سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے فلم میں کام کرنے والے اسٹارز، فلم کے ڈائریکٹراور دیگر ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فلم 13، میں عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلر جبکہ سلیم معراج تفتیشی آفیسر کے روپ میں جلوہ گرہیں۔

رائٹراور ڈائریکٹر نبیل الرحمن لطفی کی سسپنس اورتھرل سے بھرپور فلم 13، دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس ٹائپ کی فلموں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے کیونکہ نیٹ فلیکس اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے توسط سے دنیا بھر میں اسی نوعیت کی کرائم تھرلرز کو پزیرائی مل رہی ہے۔

رائٹراور ڈائریکٹر نبیل الرحمن لطفی کی سسپنس اورتھرل سے بھرپور فلم 13، دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس ٹائپ کی فلموں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے کیونکہ نیٹ فلیکس اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے توسط سے دنیا بھر میں اسی نوعیت کی کرائم تھرلرز کو پزیرائی مل رہی ہے۔

فلم 13، کی کہانی بھی ایک سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے۔ اس موضوع پر ہالی وڈ اور بولی وڈ میں لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں تاہم اس فلم کی اعلیٰ عکس بندی اورتفتیشی ا داروں کو چکرادینے والے مناظراس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ 13، میں کچھ مختلف ضرورہے۔ فلمی نقادوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کافی سالوں بعد پاکستان کی جانب سے کوئی ایسی فلم دیکھنے کو مل رہی ہے جو عالمی سنیما کے تقاضوں کو چھوتی محسوس ہوتی ہے اور جو کرائم تھرلر موویز کے مداحوں کو بڑی حد تک متاثر کرتی نظر آتی ہے۔

اپنی منفرد اداکاری اور کرداروں سے جداگانہ شناخت بنانے والے عدنان شاہ ٹیپو نے اس فلم میں ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کیا ہے۔ عدنان کے گھنے گھنگریالے بالوں کی قربانی کا منظر بھی اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
رائٹر اور ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی نے اس فلم کو بڑی محنت سے مکمل کیا ہے اور فلم کیسی ہے، اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کی سنیماگھروں پر نمائش سے قبل ہی اس کے او ٹی ٹی، سیٹلائٹ اور ایئربورن رائٹس مہنگے داموں فروخت ہوچکے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرز شہباز زین اور کنیز فاطمہ ہیں۔ سنیماٹوگرافر منتظر مہدی ابڑو جبکہ ڈائیلاگز شوکت علی مظفر اور عمار احمد کی کاوش ہیں۔

فلم کے پریمئر میں شریک ستاروں میں سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو، تقی احمد، افرا نبیل، وہاج علی خان، سدرا کنول، اظفر جعفری، اسد زمان خان، مایا خان، نوشین شاہ، راشد فاروقی، عرفان موتی والا، راجہ شاہد، عمر قاضی، اسد محمود، شجاع سمیع، یو ٹیوبر وائی مین، ڈائریکٹر برکت صدیقی، شاہد یونس، سید عاطف علی، نین منیار، محسن طلعت،کیپری سنیما کے اونر چوہدری فرخ رؤف، سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین سچل شیخ، میٹرو لائیو موویز کے روح رواں عمر خطاب خان اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سسپنس، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’13‘ ملک بھر میں میٹرو لائیو موویز کے بینر سے ریلیز کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس