Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہخبریںماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز کینیڈا سے کراچی سے شفٹ ہوگئیں

ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز کینیڈا سے کراچی سے شفٹ ہوگئیں

پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ ممتاز کینیڈا سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب اداکارہ کراچی میں ہی مستقل قیام کریں گی۔ وہ گزشتہ روز ہی کراچی پہنچیں جہاں ایئرپورٹ پر مداحوں نے انہیں پہچان کر گھیرلیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ممتاز نے بے شمار اُردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔ وہ 1952 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام رفعت ہے۔ اداکارہ ممتاز فلموں میں آنے سے قبل کراچی کے مختلف فنکشنز میں ڈانس کے حوالے سے کافی مقبول تھیں۔ ممتاز نے 1972 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی فلم ڈائریکٹر نذرالسلام کی احساس، تھی۔ امراؤ جان ادا، میں بھی ممتاز نے ایک مختصر کردار ادا کیا۔ اسی دوران ایک پنجابی فلم بنارسی ٹھگ، میں میڈم نورجہاں کے گائے ہوئے گانے اَکھ لڑی بَدو بَدی، میں ان کی ڈانس پرفارمنس اس قدر مقبول ہوئی کہ فلم انڈسٹری میں اس اداکارہ کا نوٹس لیا جانے لگا۔ یہ فلم 28 اکتوبر 1973 کو ریلیز ہوئی۔ بنارسی ٹھگ، کے بعد ممتاز کی ایک سوشل فلم سیدھا راستہ، ریلیز ہوئی، جس میں نغمہ، یوسف خان اور سلطان راہی بھی تھے۔ یہ فلم ڈائمنڈ جوبلی ہٹ ہوئی۔

مرکزی کردار میں ممتاز کی پہلی اہم فلم انتظار، تھی۔ اس کے ڈائریکٹر ایس سلیمان تھے۔ اس فلم کی ہیروئن تو شبنم تھیں مگر پوری کہانی ممتازکے گرد گھومتی ہے۔ انتظار 9 اگست 1974 کو ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی نمائش کے دو ہفتے بعد ہی ممتاز کی ایک اور اہم فلم شکار، ریلیز ہوئی۔
ممتاز کی فلم دشمن، 1974میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ بھی گولڈن جوبلی ہٹ تھی۔ تلاش، بھی گولڈن جوبلی کرگئی۔ اس فلم میں ممتاز پر فلمایا گیا گانا جانے والے نے یہ بھی نہ سوچا، ہم اکیلے کدھر جائیں گے، مقبول ہوا۔

ممتاز کی یادگار فلموں میںپیار کا موسم، محبت زندگی ہے، جب جب پھول کھلے، اَمبر، اَکھ لڑی بدو بدی، اپنے ہوئے پرائے، پرستش، جیو اور جینے دو، شریف بدمعاش، اَن داتا، روشنی، جادو، حیدر علی، نظام ڈاکو، دھی رانی، کوشش، گنگوا، ریمانڈ، دوراستے، جینے کی سزا، یہاں سے وہاں تک، دو نشان، مسٹر افلاطون، راجا صاحب، جرم اور قانون، سمندر پار، پکار، ایک جان ہیں ہم، شرمیلی، شیشے کا گھر، قسم خون دی، جبرو،ہار گیا انسان، گڈی، شرارت، سوہنی مہینوال، زنجیر، ضدی، میرے اپنے، بے اولاد، جانی دشمن، کفر و اسلام، وغیرہ نمایاں ہیں۔ ممتاز نے تقریباً 88 پنجابی فلموں اور 47 اردو فلموں میں کام کیا۔ ان کی ایک فلم سندھی زبان میں بھی ہے، جس کا نام فیصلو ضمیر جو، ہے۔

ممتاز نے پاکستان کے ہر چوٹی کے اداکار کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کیا، جن میں شاہد، ندیم، محمد علی، سدھیر، وحید مراد، غلام محی الدین، یوسف خان وغیرہ نمایاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس