Saturday, September 21, 2024
پہلا صفحہخبریںڈائریکٹر حسن عسکری کی نئی اردو فلم رسمیں، کی اوپننگ

ڈائریکٹر حسن عسکری کی نئی اردو فلم رسمیں، کی اوپننگ

خون پسینہ، سر دھڑ دی بازی، ہیرا، غیرت دا نشان، وحشی جٹ، طوفان، آخری میدان، قانون، سلاخیں، جینے کی سزا، جٹ دا کھڑاک، آگ، مفت بر، کنارہ، اک دوجے کے لیے، دوریاں، دو ہتھکڑیاں، ہم اور تم، بے قرار، اکبر خان، تلاش، میلہ، اک سی ڈاکو، نجات، سونے کی تلاش، مفرور، قاتل، شیر باز خان، پتر جگے دا، شیر دل، گنڈاسہ، ریاض گجر، عبداللہ دی گریٹ، پتن، اچھا شوکر والا، ارادہ، بے تاج بادشاہ، آن، خزانہ، جینے دو، دو جی دار، دل کسی کا دوست نہیں، جنت کی تلاش، جذبہ، چوہدرانی، کہاں ہے قانون، تیرے پیار میں، بدمعاش پتر، اک جگا ہور، چلو عشق لڑائیں، وریام، لوہا، سسی پنوں، باؤ بدمعاش، بسنتی، دل پرائے دیس میں، داستان، جیسی اعلیٰ معیار کی فلمیں بنانے والے فلم میکر آغا حسن عسکری کی کی نئی اردو فلم رسمیں، کی افتتاحی تقریب ایور نیو اسٹوڈیوز کے فلور نمبر 5 میں فلم کے لیے لگائے گئے ایک دلکش سیٹ پر ہوئی۔ مہمان خصوصی پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین ذوالفقار علی مانا کے علاوہ دیگر مہمانوں میں چوہدری اعجاز کامران، اور شہزاد رفیق نمایاں تھے۔ رسمی افتتاحی کلمات کے بعد فلم رسمیں، کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ ڈائریکٹر حسن عسکری نے حامد خان، سبیکا، مہر اختر اور وسیم علی کا سین عکس بند کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جاوید رضا، مسرت ملتانی، آصف عسکری، حیدر راج ملتانی، آصف صحرائی اور دیگر بھی موجود تھے۔

فلم کی ہیروئن سبیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں میرا ڈیبیو ہونے جارہا ہے۔ میرا اصلی نام فضا ہے۔ حسنعسکری صاحب نے میرا فلمی نام سبیکا رکھا ہے۔ ۔میرے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ میں حسن عسکری جیسے بڑے فلم ڈائریکٹر کے ساتھ کام کررہی ہوں۔ ڈائریکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ فلم کی کہانی آج کے حالات کے مطابق ہے۔ بہت سے نئے لوگوں کو متعارف کروایا ہے، اس بار نئی ہیروئین سبیکا اور حامد خان کو متعارف کروارہا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس