Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہباکس آفسعیدالاضحیٰ پر پاکستانی فلموں کا مایوس کن بزنس، کیری آن جٹا 3،...

عیدالاضحیٰ پر پاکستانی فلموں کا مایوس کن بزنس، کیری آن جٹا 3، نے میدان مارلیا

حالیہ عیدالاضحی پاکستانی فلموں کے لیے نائٹ میئر ثابت ہوئی جیسا کہ توقع بھی کی جارہی تھی۔ اس ڈیزاسٹر میں ان فلم میکرز کا بھی برابر کردار ہے جنہوں نے ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں فلمیں عید جیسے تہوار پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس عید پر چھے اردو جبکہ ایک پنجابی فلم ریلیز کی گئی۔ جبکہ مقامی فلموں کے مقابلے پر بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ ہالی وڈ مووی ’انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹینی‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ پاکستانی فلموں میں ماسوائے ’تیری میری کہانیاں‘ کوئی بھی فلم خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔ بڑی کاسٹ کی حامل فلم ہونے کے باوجود تیری میری کہانیاں، کا باکس آفس بھی تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عید کے پہلے روزملک بھر میں 174 شوز کے ساتھ اسٹارٹ لینے والی تیری میری کہانیاں، کی اوپننگ بے حد مایوس کن رہی اور پہلے روز فلم نے محض 52 لاکھ روپے کا گراس بزنس کیا۔ کئی سنیماؤں میں دوپہر کے شوز آڈیئنس نہ ہونے کے باعث کینسل کیے گئے۔ دوسرے روز صورت حال قدرے بہتر ہوئی اور فلم نے 58 لاکھ کا کلیکشن کیا۔ عید کے تیسرے اور چوتھے روز فلم نے مذید بہتری دکھائی اور کلیکشنز بالترتیب 60 لاکھ اور 63 لاکھ روپے ہوئی تاہم کم زور بزنس کے باعث میجر سنیماز نے فلم کے شوز کافی حد تک کٹ کردیے ہیں۔

teri-meri-kahaniyan

چار روزہ عید ہالی ڈیز کے بعد ویک ڈیز میں تیری میری کہانیاں، کے شوز پہلے دن کے مقابلے میں 60 پرسنٹ رہ گئے ہیں۔
اس فلم نے عید ویک اینڈ کے خاتمے تک ڈومیسٹک سرکٹ میں مجموعی طور پر دو کروڑ 33 لاکھ روپے کا گراس بزنس کرلیا ہے۔ اوور سیز سرکٹ میں بھی فلم کے کلیکشنز انتہائی مایوس کن رہے اور امریکہ، برطانیہ، یواے ای سمیت کہیں بھی فلم نے متاثر کن بزنس نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس عید پر اوور سیز سرکٹ میں ریلیز ہونے والی یہ واحد پاکستانی فلم ہے۔
عید کی فلموں میں کلیکشنز کے اعتبار سے دوسرا نمبر بے بی لیشئز ، کا رہا۔ جس نے کم زور اوپننگ اور محدود شوز کے باوجودعید ویک اینڈ کے اختتام تک 58 لاکھ روپے کی کلیکشن کرلی ہے۔

babylicious

اس فلم کو پہلے روز صرف 65 شوز مل سکے جو دوسرے اور تیسرے دن مذید کم ہوگئے۔ عید ویک اینڈ کے اختتام تک فلم کے شوز کی تعداد پہلے دن کے مقابلے میں 40 پرسنٹ رہ گئی ہے۔
اس فلم کی مارکیٹنگ اور پروموشن بالکل نہیں کی گئی۔ عید کے پہلے روز کم زور اوپننگ کے سبب دوسرے دن ہی فلم کے شوز بھی کٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک قدرے بہتر فلم آڈیئنس تک رسائی سے محروم رہی۔ پنجاب کے کئی سنیماؤں نے عید کے تیسرے دن ہی فلم کو فارغ کردیا ۔
عید ریلیزز میں شامل ایک اور بڑی فلم ’وی آئی پی‘ کو بھی پہلے دن ہی شوز میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ فلم بھی کم زور مارکیٹنگ اسٹریٹجی کا شکار نظر آئی۔ کئی سنیماؤں نے عید کے تیسرے دن ہی فلم کی چھٹی کردی اور فلم کو اتاردیا گیا۔

vip

وی آئی پی، کو عید کے پہلے دن صرف 79 شوز مل سکے تھے جو کم ہوتے ہوتے 25 پرسنٹ رہ گئے ہیں۔ فلم نے عید ویک اینڈ میں محض 44 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے جو کہ واضح طور پر ڈیزاسٹرس ہے۔
اینی میٹڈ تھری ڈی مووی ’اللہ یار اینڈ دا 100 فلاورز آف گاڈ‘ عید کے دوسرے دن ریلیز کی گئی۔ پہلے روز فلم کے ڈیجیٹل پرنٹ کی سنیماؤں کو بروقت فراہمی نہ ہونے کے سبب بھی فلم کے شوز ڈسٹرب ہوئے تاہم ریلیز کے دوسرے روز فلم نے قدرے بہتر کلیکشن کرلیے۔

Allahyar-and-the-100-flowers-of-god-8

یہ فلم بھی کم زور مارکیٹنگ کے سبب توقعات کے مطابق بزنس نہیں کرسکی اور عید ویک اینڈ کے اختتام تک فلم کا گراس محض 48 لاکھ روپے ہے۔
ایک اور عید ریلیز ’مداری‘ کے بارے میں فلم کی نمائش سے قبل ہی کہہ دیا گیا تھا کہ یہ عید فیسٹیول کی فلم ہی نہیں ہے۔ ایک انڈی فلم ہونے کے باوجود مداری، کو پہلے روز مناسب شوز مل گئے۔ 23 شوز کے ساتھ اسٹارٹ کرنے والی فلم کی اوپننگ مایوس کن رہی، جس کے بعد بیشتر سنیماؤں نے فلم کے شوز کٹ کردیے اور لاہور کے کئی سنیماؤں نے دوسرے دن ہی فلم کواتار دیا۔

madaari

اس فلم نے مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے کی کلیکشن کی ہے۔ عید ویک اینڈ کے اختتام پر مداری، گنے چنے سنیماؤں تک محدود رہ گئی ہے۔
آرپار، کے بارے میں بھی ٹریڈ پنڈتوں کا خیال تھا کہ یہ عید فیسٹیول کے لیے موزوں فلم نہیں ہے تاہم پروڈیوسر کانفیڈنٹ تھے کہ ان کی فلم عید پر باقی فلموں کو ٹف ٹائم دینے کی کوالٹی رکھتی ہے۔

aar-paar

آرپار، کو عید کے پہلے روز ہی شوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے دن یہ فلم محض 31 شوز ہی حاصل کرسکی۔ جن میں عید ویک اینڈ کے اختتام تک کٹوتی ہوکر محض 25 پرسنٹ شوز رہ گئے۔ لاہور کی میجر سنیما چینز نے فلم کو تیسرے دن ہی اتار دیا۔ آرپار، نے عید کے چاردنوں میں مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے کی کلیکشن کی ہے۔
عید کی دوڑ میں شامل واحد پاکستانی پنجابی فلم ’لاڑے دا ویاہ‘ کو عید کے پہلے روز پورے پنجاب سرکٹ میں محض تین شوز مل سکے۔ یہ فلم ایک ہی دن میں سنیماؤں سے اتار لی گئی۔ فلم کی ناکامی کی وجہ نئی کاسٹ اور غیر معیاری پروڈکشن ویلیو کو قراردیا گیاہے۔
اور اب بات کرتے ہیں عید پر ریلیز ہونے والی غیر ملکی فلموں کی۔
بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ عید پر صرف پنجاب سرکٹ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ پہلے روز فلم کو سرکٹ میں 100 شوز مل سکے۔ فلم کی دھواں دار اوپننگ کو دیکھتے ہوئے اگلے روز لاہور کے سنیماز نے فلم کے شوز ڈبل کردیے جو تیسرے دن تک تین گنا ہوگئے۔ حیران کن طور پر اس فلم نے لیٹ نائٹ شوز میں بھی زبردست رش لیا۔ عید کے تیسرے دنسندھ سرکٹ میں بھی فلم کو شوز مل گئے۔ جبکہ آنے والے ہفتے میں کیری آن جٹا تھری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنیماز میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ عید ویک اینڈ کے اختتام تک فلم کے مجموعی کلیکشنز 6 کروڑ 28 لاکھ روپے ہوچکے ہیں۔

carry-on-jatta-3

اوورسیز سرکٹ میں بھی اس فلم کے دھواں دار بزنس کی اطلاعات ہیںاور کہا یہ جارہا ہے کہ یہ فلم اس فرنچائز کی پچھلی دونوں فلموں کا ریکارڈ بریک کردے گی۔ عید کی چھٹیوں کے بعد ویک ڈیز میں بھی فلم کو اچھے خاصے شوز دیے گئے ہیں۔ جس سے فلم کی اٹھان اور بزنس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ صرف لاہور کے ایک سنیما ’یونیورسل ‘ میں ہی ویک ڈیز میں فلم کے روزانہ 31 شوز لگے ہوئے ہیں۔
عید کے دوسرے دن ریلیز ہونے والی انگریز ی فلم انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹینی، توقعات کے مطابق بزنس نہیں کرسکی، جس کی بڑی وجہ فلم کی ریلیز سے قبل منظر عام پر آنے والے ری ویوز تھے جو کہ فلم کے حق میں نہیں ہیں۔

Indiana Jones and the Dial of Destiny

اس فلم نے عید ویک اینڈ کے اختتام تک تین دنوں میں ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کی کلیکشن کی ہے جو کہ اس فرنچائز کی ورتھ سے کافی کم ہے۔
پاکستانی فلموں کی موجودہ باکس آفس پوزیشن کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ 14 جولائی سے مشن امپوسیبل سیریز کی نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی عید کی فلمیں مکمل طور پر دم توڑ دیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس