Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہانٹرویوزابھرتی ہوئی خوبرو ماڈل زائشہ، کامیابی کے لیے پرعزم

ابھرتی ہوئی خوبرو ماڈل زائشہ، کامیابی کے لیے پرعزم

زندگی میں کچھ کردکھانے کا جذبہ لے کرفن کی دنیا میں قدم رکھا ہے، دو سال قبل سوشل میڈیا پر جب اپنی چند تصاویر اپلوڈ کی تھیں تو یہ معلوم نہیں تھا کہ بہت جلد مجھے برانڈ شوٹ کی پیشکش ہوجائے گی، اس کے بعد کئی شوٹس کئے اور پھر تعلیمی سلسلہ کے باعث میں نے ماڈلنگ کو وقتی طور پر خیرباد کہہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار ابھرتی ہوئی خوبرو ماڈل زائشہ نے میٹرو لائیو سے خصوصی بات چیت میں کیا۔ ان کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میرا یہ ماننا ہے کہ تعلیم یافتہ انسان دنیا کے کسی بھی شعبہ میں مار نہیں کھاتا۔ دو سال بعد فیلڈ میں دوبارہ قدم رکھتے ہوئے ماڈلنگ کا آغاز کیا ہے۔ اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ ابھی میری منزل بہت دور ہے جس کو پانے کے لئے بہت محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔

زائشہ کا کہنا ہے کہ مجھے شوبز میں سب اچھے لوگ ملے اسی لئے کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ انسان خود اچھا ہو تو سب اچھا ہے۔ میرا قد 5.8 انچ ہے۔ اپنے بہترین قد وقامت کی وجہ سے کبھی مجھے مسترد نہیں کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں زائشہ نے کہا کہ میری ڈیٹ آف برتھ 26 ستمبر ہے، اس لحاظ سے میرا سٹار لبرا بنتا ہے۔ اس اسٹار کے حامل لوگ انتہائی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، ان سے کسی کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔ جب بھی وہ کسی کو تکلیف میں دیکھتے ہیں، ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اسٹار کے حامل لوگ کسی کی غلط بات برداشت نہیں کرتے۔ غلط باتوں پر ان کو بہت جلد غصہ آجاتا ہے۔

مجھے کئی ٹی وی پراجیکٹس میں ثانوی نوعیت کے کرداروں کی آفر ہوئی تھی جن کو میں نے قبول نہیں کیا، میں صرف اور صرف اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دوں گی۔ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے اپنی فیملی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس کے سبب میں بھر پور اعتماد کے ساتھ مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہی ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس