Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںبجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فن...

بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے جانے پر مریم اورنگزیب سے اظہار تشکر

فلم، اسٹیج اور ٹی وی کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصمہ بٹ اور جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے فن کاروں نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے جانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مریم اورنگزیب فنکاروں کی آواز بنی ہیں۔ حقیقی لیڈر شپ وہی ہوتی ہے جو عوامی مسائل سمجھے اور انھیں حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ یہ بات عاصمہ بٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے گزشتہ روز ملاقات کے موقع پر کہی۔ عاصمہ بٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ عاصمہ بٹ نے وفاقی وزیر سے تحریک انصاف کے دور حکومت میں فنکار طبقہ کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا تذکرہ کیا، جس پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے مسائل حل کرنے اور سابق دور حکومت میں فن کار طبقے سے کی جانے والی حق تلفی کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
عاصمہ بٹ نے کہا کہ مریم اورنگزیب ہمارا مان ہیں۔ ان کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک ہی علاقہ اور جماعت سے وابستہ ہونے کے ناطے وہ اپنے گھر سے شروع کرتے ہوئے فنکاروں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوں گی۔

علی گیلانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس