Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہخبریںتیری میری کہانیاں، کی تینوں کہانیوں کے نام اور اداکار منظر عام...

تیری میری کہانیاں، کی تینوں کہانیوں کے نام اور اداکار منظر عام پر آگئے

تیری میری کہانیاں، ایک فیچر فلم ہے جس میں مختلف اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ تین مختلف مختصر فلموں کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ فلم پاکستانی سنیما پراپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں کسی ایک پلاٹ کی پیروی کرنے کی بجائے متعدد کہانیوں پر مشتمل انتھالوجی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تیری میری کہانیاں، عیدالاضحی پر ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

اس انتھالوجی میں پہلی شارٹ فلم ”جن محل“ میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک ہارر کامیڈی ہے جو ایک عجیب و غریب خاندان پر مبنی ہے۔ اس کہانی کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے۔ رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں۔

دوسری کہانی میں مہوش حیات اور وہاج علی پہلی باراسکرین پر مدمقابل ہیں۔ دیگر کاسٹ میںزاہد احمد اور آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔ یہ ایک رومینٹک ڈرامہ ہے جس کانام ”ایک سو تئیسواں“ رکھا گیا ہے۔ اس کہانی کے خالق خلیل الرحمن قمر جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔
تیسری شارٹ فلم کا نام ”پسوڑی“ ہے۔ اس فلم میں شہریار منور اور رمشا خان لیڈ پیئر میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے ۔ اس فلم کی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مرینہ خان ہیںجبکہ رائٹر واسع چوہدری ہیں۔
تیری میری کہانیاں، کا دورانیہ 120منٹ ہے۔ فلم میں چار گانے بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس