Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںاداکار منور سعید کے اعزاز میں تقریب، کشمیر لٹریچر فیسٹیول کا حصہ

اداکار منور سعید کے اعزاز میں تقریب، کشمیر لٹریچر فیسٹیول کا حصہ

ملک کے نامور فنکار منور سعید نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کشمیر چیپٹر میں ”ولن سے ہیرو تک، منور سعید ایک عہد“ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین اور عام زندگی میں ہیرو اور ولن کے طرز زندگی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر فن کار عوام کی خواہشات پر پورا نہیں اترتا تو بعض اوقات عوامی ردعمل کا شکار بھی ہونا پڑتا ہے۔ میں نے پہلی فلم گھر داماد 1968 میں کی تھی۔ ولن میں کارکدگی ظاہر کرنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔

میزبان یاسر حسین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے منور سعید نے کہا کہ ڈرامے اتنے زیادہ بن رہے ہیں کہ فن کاروں کے پاس ریہرسل کا وقت نہیں۔ اس لیے معیاری تھیٹر اور ڈرامے سامنے نہیں آرہے۔ آج جو نوجوان کام کررہے ہیں وہ ہم سے زیادہ ذہین ہیں لیکن اس پر محنت نہیں ہورہی اس کے باوجود کہا جاتا ہے کہ آج بھی اچھا کام ہورہا ہے۔

نوجوان فلم انڈسٹری کو بحال کرسکتے ہیں۔ پہلے سال میں سو فلمیں بنتی تھیں، اب دس پندرہ بن رہی ہیں۔ اتنی کم فلموں پر سینما ہال زندہ نہیں رہ سکتے۔ کوالٹی کے لحاظ سے کوئی شک نہیں لیکن تعداد میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس