Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںپاکستانی گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

پاکستانی گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی حکام نے گولڈن ویزہ جاری کردیا ہے۔ ۔صومیہ خان پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جن کو دبئی حکام نے یہ خصوصی اسٹیٹس دیا ہے۔ صومیہ خان نے دبئی سے نمائندہ میٹرو لائیو سے ٹیلی فونک انٹوریو میں بتایا کہ میں یو اے ای حکومت اور خاص طور پر دبئی حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جہنوں نے مجھے یہ عزت اور مان بخشا۔

صومیہ خان نے کہا کہ دبئی میرا دوسرا گھر ہے۔ میرا بچپن یہیں پر گزرا ہے۔ دبئی امیگریشن حکام نے مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ اسی بنیاد پر جاری کیا ہے۔جس پر ان کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ مجھے یہ ویزہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ اب میں دبئی میں اپنے شوز باقاعدگی سے منعقد کیا کروں گی۔ یہاں پر مقیم پاکستانیوں کے لیے بہت جلد کچھ نیا کرنے والی ہوں۔

علی گیلانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس