کانزفلم فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ اگلے ہفتے سجنے والاہے۔جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو، نٹالی پورٹ مین اور ہیریسن فورڈ جیسے ہالی وڈ ستارے جگمگائیں گے۔
اس سال کانزکا 76 واں ایڈیشن ہے جو اسکریننگ، پریس کانفرنسوں اور گلیمرس پارٹیوں پر مشتمل ہے۔
کانز دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ ہے جس کا تصور پہلی بار 1939 میں اس وقت وینس فلم فیسٹیول کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔
یہ 1946 سے ہر سال منعقد ہوتا رہا ہے سوائے 1948 اور 1950 کے، جب اسے فنڈز کی کمی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

کانزدنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ بھی ہے، جو سالانہ 12,500 سے زیادہ فلم میکرزکو متوجہ کرتا ہے۔
اس سال کا میلہ 16 مئی سے شروع ہو رہا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔
کانز کا سب سے بڑا اعزاز ’پام ڈور پرائز‘ ہے۔ اب تک صرف دو خواتین ڈائریکٹرز، جین کیمپین اور جولیا ڈوکورناؤ نے بالترتیب دی پیانو، اور ٹائٹین، کے لیے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

اس برس ’پام ڈور پرائز‘ کی دوڑ میں شامل فلمیں درج ذیل ہیں۔
Club Zero by Jessica Hausner
The Zone of Interest by Jonathan Glazer
Kuolleet Lehdet (Fallen Leaves) by Aki Kaurismaki
Les Filles d’Olfa (Four Daughters) by Kaouther Ben Hania
Asteroid City by Wes Anderson
Anatomie d’une chute (Anatomy of a Fall) by Justine Triet
Kaibutsu (Monster) by Kore-eda Hirokazu
Il Sol dell’ Avvenire (A Brighter Tomorrow) by Nanni Moretti
L’ete dernier (Last Summer) by Catherine Breillat
Kuru Otlar Ustune (About Dry Grasses) by Nuri Bilge Ceylan
La Chimera by Alice Rohrwacher
La Passion de Dodin Bouffant (The Pot-au-Feu by Tran Anh Hung
Rapito (Kidnapped) by Marco Bellocchio
May December by Todd Haynes
Qing Chun (Youth) by Wang Bing
The Old Oak by Ken Loach
Banel e Adama by Ramata-Toulaye Sy
Perfect Days by Wim Wenders
Firebrand by Karim Aïnouz
Black Flies by Jean-Stéphane Sauvaire
Le Retour (Homecoming) by Catherine Corsini

کانز کے دیگر ایوارڈز میں گراں پری، جیوری پرائز، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ، بہترین اسکرین پلے اور بہترین مختصر فلم شامل ہیں۔