Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںپاکستان کی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ...

پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ،کا ٹیزر جاری کردیا گیا

معاون رپورٹر: علی گیلانی

فوٹوگرافر: وسیم رحمان

پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، اس سال 2 جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔ یہ ایک ایکشن تھرلر، سائنس فکشن، ایڈونچرس تھری ڈی فلم ہے جوکہ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی پروڈکشن ہے۔
اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، دراصل 2018 میں ریلیز ہوچکی اینی میٹڈ مووی اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور، کا سیکوئل ہے جو بچوں میں کافی پسند کی گئی اور بے حد کامیاب رہی۔

فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے جو اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو لکڑی کی چوری کرنے والے روبوٹ سے بچانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔ یہ فلم موسمیاتی تبدیلی، صاف قابل تجدید توانائی اور بہتر سبز مستقبل کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضاعات پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پر ناظرین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی ڈبنگ میں ملک کے مشہور فن کاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، اقرا عزیز، میرا، بشریٰ انصاری، نادیہ جمیل، انعم زیدی، اذلان عزیراور اظفر جعفری شامل ہیں،جب کہ علی ظفر، علی نور، صنم ماروی، بشریٰ انصاری اور گریہن بینڈ نے اس فلم کے لیے گیت گائے ہیں۔

لاہور کے مقامی سنیما میں اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، کے ٹیزر لانچنگ کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان نے کہاکہ ہم نے اس فلم میں اسکرپٹ سے لے کر پروڈکشن تک کسی شعبے میں سمجھوتہ نہیں کیا، یہ فلم دیکھ کر آپ فخر کریں گے ایسی اینی میشن پاکستان میں بھی ممکن ہے۔ امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم ہماری پچھلی فلم سے ذیادہ بہتر لگے گی۔

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ مانڈوی والا انٹرٹین منٹ ہمیشہ ایسی فلمز ناظرین کے لیے پیش کرتے ہیں جو منفردہوں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹین منٹ پاکستان میں بنی پہلی تھری ڈی فلم کی ڈسٹری بیوشن کررہا ہے۔

Syed Hasan Abbas Zaidi
سید حسن عباس زیدی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس