Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںپاکستان لٹریچر فیسٹیول میں بشریٰ انصاری، زارا نور عباس اور اسما عباس...

پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں بشریٰ انصاری، زارا نور عباس اور اسما عباس کی شرکت

پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ’احمدبشیرکا کنبہ‘ کے موضوع پر زارا نورعباس، نیلم احمد بشیراور اسما عباس نے گفتگو کی۔ نظامت کے فرائض بشریٰ انصاری نے انجام دیے۔اس موقع پرزارا نور عباس نے کہا کہ آپ سب کا شکریہ کہ آپ سب آج یہاں ہمیں سننے آئے۔ اس زمانے میں احمد بشیر کی سمجھ کسی کو نہیں آئی۔ ہمارے خون میں روز یہ چھینٹے اڑ کر آتے ہےں کہ ہم احمد بشیر کے کنبے سے ہیں۔ نیلم احمد بشیر نے کہا کہ اس وقت ملک کی جو حالت ہے، اس میں امن کی بات کرنی چاہیے۔ہم سب مل کرنوجوانوں کو ایک ایسا ملک دے سکتے ہیں، جس میں وہ ایک سکون کی زندگی گزار سکےں۔ ہمیں زیادہ تر عزت کتابوں کو دینی چاہیے۔ بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے ابا کی آواز میں نرمی اور محبت تھی۔ ہم نے ان سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھا۔ابا کی زندگی کا دس فیصد حصہ گلوکاری کا تھا۔ اس موقع پر بشری انصاری او راسما عباس نے نیلم احمد بشیر کے گانے پرپرفارم کیا اور احمدعباس نے گانا گاکرپورے ہال کو جھونے پر مجبور کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس