Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںکرائم تھرلر دلدل، کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا

کرائم تھرلر دلدل، کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا

ایکشن کے متوالوں کے لیے کراچی کے انڈر گراؤنڈ کلچر پر مبنی کرائم تھرلر مووی ’دلدل‘ کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم کے ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرو لائیو موویز کے مطابق دلدل، کا پوسٹراور ٹیزر بھی رواں ہفتے جاری کردیا جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی فلم کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی متوقع ہے۔

فلم دلدل، کا موشن پوسٹر

دلدل، کی کہانی کراچی کی انڈر گراؤنڈ دنیا کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ ایک ڈارک کرائم ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں سلیم معراج سمیت شہاب خان، کوثر فاطمہ، مجتبیٰ رضوی، ذیشان الیاس، انور اقبال، لیاقت بھٹو، شکیل مراد، حیدر علی لوہار، ارمان خان اور سبین علی شامل ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹراور رائٹر جنید عزیز ہیں جو اس سے قبل کمرشل فلمیں بناچکے ہیں۔ دلدل، کے فلم ساز حبیب حسن، اور جام علی وقاص سما ہیں۔
فلم کا میوزک شالم عاشر نے کمپوز کیا ہے جبکہ سنیماٹوگرافر ابراہیم ندیم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس