Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںبولڈ فوٹو شوٹس کے حوالے سے مشہور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل منتشا...

بولڈ فوٹو شوٹس کے حوالے سے مشہور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل منتشا کیانی نے سونیا حسین کے سابقہ شوہر سے بیاہ رچالیا

اداکارہ سونیا حسین کے پہلے شوہر واصف کو ایک بار پھر محبت ہوگئی ہے۔ اس بار ان کا دل ایک اور خوبرو ماڈل اور ٹی وی اداکارہ منتشا کیانی پر آگیا ہے اور دونوں نے شادی بھی رچالی ہے۔

سونیا حسین نے ایک انٹرویو اپنی دوبارہ شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ 2023 میں شادی کرلیں گی۔ اس انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کس طرح کے لائف پارٹنر کی ضرورت ہے۔ سونیا حسین کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے 2014 میں واصف محمد سے لو میرج کی تھی جو کراچی کے مشہور فٹنس ٹرینر ہیں اور شوبز انڈسٹری کے بہت سے لوگ ان کے کلائنٹس ہیں۔ سونیا حسین اور واصف محمد کی دوستی بھی ٹریننگ کے دوران ہوئی تھی جس کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے نکاح کرلیا جو زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور ان کے راستے الگ ہوگئے۔

منتشا کیانی جن کے بولڈ فوٹو شوٹس کافی وائرل ہیں اور اپنے بیانات کے حوالےسے بھی بے باک مشہور ہیں، منتشا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس پر انہیں فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی اپ ڈیٹ کرتے ہوئے منتشا واصف کیانی کردیا ہے۔ منتشا کیانی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی مصروف ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ بختاور، ان دنوں ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔ منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی جو جلد ہی پیار میں بدل گئی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ اسی ہفتے ان کی شادی کراچی میں انجام پائی جس کا اعلان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر لگا کر کیا۔

منتشا کیانی کو تین سال قبل اس وقت میڈیا میں شہرت ملی جب انہوں نے پہلی بار انکشاف کیا کہ معروف اداکارہ سنبل اقبال کا ان کے والد ندیم کیانی سے کئی سال پرانا افیئر ہے۔ سنبل اقبال نے ناصرف ان کا والد چھینا بلکہ ان کی دولت بھی چھین لی۔ والد کے پاس انہیں دینےکے لئے کچھ بھی نہیں بچا کیونکہ وہ سب کچھ سنبل اقبال اور اس کی فیملی پر لٹا چکے تھے۔ منتشا کیانی نے سنبل اقبال پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ ان کے والد کے ساتھ ریلیشن میں ہیں جس کے ساتھ ساتھ منتشا کا کہنا تھا کہ سنبل اقبال ان کے راستے میں مشکلات کھڑی کررہی ہیں تاکہ میں شوبز میں کام نہ کرسکوں۔ منشتا کا کہنا تھا کہ والد کے نظرانداز کرنے پر ہی وہ شوبز میں آئی ہیں۔

تین سالہ کوششوں کے بعد منتشا کیانی شوبز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے واصف محمد کے دل میں بھی جگہ بنالی اور دونوں ایک ہوگئے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس