پاکستانی سنیما کے لیے 2022 کچھ ذیادہ امید افزا سال ثابت نہ ہوسکا۔ بیشتر فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرسکیں اور کئی فلم سازوں نے فلموں سے لاگت واپس نہ آنے کے باعث ٹی وی پروڈکشنز کا رخ کرلیا یا پھر ڈیجیٹل میڈیا میں سرمایا کاری کو ترجیح دینے کا ارادہ باندھا۔
سال گزشتہ دی لیجنڈآف مولا جٹ، کے نام رہا۔ اس کے علاوہ لندن نہیں جاؤں گا، گھبرانا نہیں ہے، قائد اعظم زندہ باد، کملی، اور پردے میں رہنے دو، وہ فلمیں ہیں جو اپنی لاگت پوری کرسکیں یا پروڈیوسرز کو تھوڑا بہت نفع دیا۔

کامیاب اداکار
اس سال جو ایکٹرز باکس آفس پر کامیابی کا تاج سر پر سجانے میں سرخرو ہوئے، ان میں فواد خان (دی لیجنڈآف مولا جٹ)، حمزہ علی عباسی (دی لیجنڈآف مولا جٹ)، گوہر رشید(دی لیجنڈآف مولا جٹ اور لندن نہیں جاؤں گا)، ماہرہ خان (دی لیجنڈآف مولا جٹ اور قائد اعظم زندہ باد)، عمیمہ ملک (دی لیجنڈآف مولا جٹ)، فارس شفیع (دی لیجنڈآف مولا جٹ)، ہمایوں سعید (لندن نہیں جاؤں گا)، مہوش حیات (لندن نہیں جاؤں گا)، کبریٰ خان (لندن نہیں جاؤں گا)، فہد مصطفی (قائد اعظم زندہ باد)، زاہد احمد (گھبرانا نہیں ہے)، صبا قمر (گھبرانا نہیں ہے اور کملی)، علی رحمان خان (پردے میں رہنے دو) اور ہانیہ عامر (پردے میں رہنے دو) نمایاں نام ہیں۔ گوہر رشید، ماہرہ خان اور صبا قمر 2022 کے کامیاب ترین ایکٹرز قرار پائے جن کے کریڈٹ پر دو، دو کامیاب فلمیں درج ہوئیں۔

ناکام اداکار
سال 2022 بعض ٹاپ ایکٹرز کے لیے نائٹ میئر ثابت ہوا۔ ان اداکاروں میں محب مرزا (عشرت میڈ ان چائنا)، شمعون عباسی (عشرت میڈ ان چائنا اور چوہدری)، صنم سعید (عشرت میڈ ان چائنا)، سارالورین (عشرت میڈ ان چائنا)، عمران اشرف (دم مستم)، امر خان (دم مستم)، عدنان صدیقی (دم مستم اور کارما)، احسن خان (چکر اور رہبرا)، نیلم منیر (چکر)، صائمہ (تیرے باجرے دی راکھی)، نعمان حبیب (تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار)، سعیدہ امتیاز(تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار)، یاسر حسین (پیچھے تو دیکھو)، عائشہ عمر (رہبرا)، ثنا (چوہدری)، سمیع خان (لفنگے اور یارا وے)، سہیل سمیر (رہبرا اور جوائے لینڈ)، شان (ضرار)، فرحان سعید (ٹچ بٹن)، فیروز خان (ٹچ بٹن)، ایمان علی (ٹچ بٹن) اورسونیا حسین (ٹچ بٹن) نمایاں ہیں۔
سال 2022 کے ناکام ترین اداکاروں میں شمعون عباسی، عدنان صدیقی، احسن خان، سمیع خان اور سہیل سمیر، دو، دو فلاپس کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔