Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںپاکستانی نژاد گلوکار حیدر حسن کے نئے گانے ’چن میریا‘ کا میوزک...

پاکستانی نژاد گلوکار حیدر حسن کے نئے گانے ’چن میریا‘ کا میوزک ویڈیو ریلیز کردیا گیا

ایسٹ ہو یا ویسٹ، پنجابی میوزک نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ پھر جب بات ہو پنجابی فوک موسیقی کی تو کون ہے جو اس کے اثر سے محفوظ رہنے کا دعوا کرسکے۔
ایک زمانہ تھا کہ پنجابی فوک میں مسرت نذیر کے نام کا ڈنکا بجتا تھا۔ ان کے گائے گیتوں کے بغیر بھارت اور پاکستان میں شادی کی تقریبات ادھوری تصور کی جاتی تھیں۔ ان کے کئی گیت زبان زد عام ہوئے جن میں کٹ کٹ باجرہ، کو خاص اہمیت حاصل رہی۔ کئی دہائیوں تک اس گیت کو صرف مسرت نذیر کی آواز کی وجہ سے یاد رکھا گیا اور آج بھی اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔

مسرت نذیر کے گائے اس آل ٹائم ہٹ فوک کو اب جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے اور یہ سہرا جاتا ہے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار حیدر حسن کو جو پیشے کے اعتبار سے تو ڈاکٹر ہیں لیکن گائیکی سے انہیں خاص شغف ہے۔ اسی حوالے سے انہوں نے اپنا میوزک بینڈ بھی بنارکھا ہے جو کرما۔ دی بینڈ، کے نام سے جانا جاتا ہے۔

امریکی نژاد پاکستانی گلوکار حیدر حسن

حیدر حسن کی آواز میں کٹ کٹ باجرہ، کے ماڈرن ورژن کو خاصی پزیرائی مل رہی ہے اور ان کا یہ گیت تیزی سے مقبولیت کی جانب گامزن ہے۔ چن میریا، کے ٹائٹل سے ریلیز کیے گئے اس نمبر کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ ہپ ہاپ اور فوک کا حسین امتزاج ہے۔ اس گیت کے ذریعے ماضی کی عظیم مغنیہ کو ٹری بیوٹ بھی دیا گیا ہے۔

میوزک ویڈیو میں ماڈل عائزہ خان نے اپنے جلوے بکھیرے ہیں

اسٹوڈیو 14 کے پلیٹ فارم سے جاری کیے گئے اس گیت کو یوٹیوب سمیت تمام میوزک پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے کی ناصرف موسیقی مسحور کن ہے بلکہ ویڈیو بھی انتہائی دلکش ہے۔ میوزک ویڈیو میں سپر ماڈل عائزہ خان نے جلوے بکھیرے ہیں۔

ماڈل عائزہ خان

گیت کی موسیقی عمران علی نے مرتب کی ہے جبکہ کمپوزیشن حیدر حسن اور سجاد حسین کی ہے۔ نغمہ نگارمبشر حسن ہیں۔ ویڈیو کی کوریو گرافی جبار سمراٹ کی ہے۔ سنیماٹوگرافر بلو جبکہ ڈائریکٹر عمران حیات ہیں۔

کرما۔ دی بینڈ

اگر آپ نے اب تک یہ گیت نہیں سنا تو اس لنک پر جاکر حیدر حسن کی دلکش آواز کے ساتھ میوزک ویڈیو بھی انجوائے کریں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس