Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہباکس آفسدی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے 200 کروڑ روپے بزنس کا ہدف...

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے 200 کروڑ روپے بزنس کا ہدف پار کرلیا

پاکستانی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، 200 کروڑ روپے بزنس کے ہدف کو عبور کرنے والی پاکستان کی پہلی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ یہی نہیں، اس فلم نے 200 کروڑ کے ہندسے کو چھونے والی دنیا کی پہلی پنجابی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

the legend of maula jatt
image description

اب تک جو بھارتی پنجابی فلمیں سب سے ذیادہ بزنس کا ریکارڈ رکھتی تھیں ، ان میں کیری آن جٹا 2 (7.2 ملین ڈالرز)، سوکن سوکنے (7.2 ملین ڈالرز)، چل میرا پت 2 (7.2 ملین ڈالرز)، ہونسلہ رکھ (6.8 ملین ڈالرز) اور شادا (6.6 ملین ڈالرز)، کے ساتھ ٹاپ پر تھیں لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ان تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے اور اس فلم کے مذید ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔

پاکستان میں فلم نے پانچ ہفتوں میں 75 کروڑ 49 لاکھ روپے کا بزنس کیا جبکہ چھٹے ویک اینڈ کا بزنس ملاکر صرف پاکستان میں اس فلم نے 80 کروڑ 89 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔
اوور سیز سرکٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے مجموعی کلیکشنز 123 کروڑ 92 لاکھ روپے ہوچکے ہیں۔ یوں اس فلم نے ڈومیسٹک کی فگرز کو شامل کرکے ورلڈ وائیڈ 204 کروڑ 81 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt Domestic Business

First Week 20.30cr

Second Week 16.46cr

Third Week 16.27cr

Fourth Week 14.15cr

Fifth Week 08.31cr

6th Weekend 5.40cr

Domestic GBO 80.89cr

The Legend of Maula Jatt Overseas Business

First Week 63.0cr

Second Week 27.75cr

Third Week 14.25cr

Fourth Week 9.92cr

Fifth Week 7.40cr

6th Weekend 1.60cr

Overseas GBO 123.92cr

Grand Total 204.81cr

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس