گوگل میسجز نے 1 اکتوبر 2026 سے صارفین کے لیے ایک نیا لانگ پریس مینو متعارف کروایا ہے، جس کا مقصد پیغامات کو زیادہ آسان بنانا ہے۔
نئی اپڈیٹ میں زیادہ استعمال ہونے والے آپشنز کو ایک ہی مینو میں رکھا گیا ہے۔ یہ مینو لائٹ اور ڈارک دونوں موڈز میں بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، اور لنڈ اسکرین پر بھی استعمال کرنا آسان بنایا گیا ہے۔
اس اپڈیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ صارف اب پورا پیغام کاپی کرنے کی بجائے اس کا کوئی حصہ منتخب کرکے اسے کاپی کر سکتے ہیں۔
کسی پیغام پر لانگ پریس کرنے پر تصاویر کے لیے “ری مکس”، اور دوسرے آپشنز جیسے ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور اور انفو دکھائے جائیں گے۔ تصاویر کے لیے “سیو” کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
جب کسی پیغام کا کوئی حصہ منتخب کیا جائے گا تو الگ سے ایک مینو ظاہر ہوگا، جس میں کاپی، ترجمہ اور سلیکٹ آل کے آپشنز موجود ہوں گے۔
تازہ ترین پیغام کو منتخب کرنے پر اینیمیشن اور ہلکی وائبریشن ہوتی ہے، اور منتخب شدہ پیغام سکرین کے مرکز میں آ جاتا ہے تاکہ صارف کو یہ بتا سکے کہ کون سا پیغام منتخب کیا گیا ہے۔
اگر نئے فیچرز فون میں نظر نہ آ رہے ہوں تو گوگل میسجز کو فورس اسٹاپ کر کے دوبارہ کھولنے سے اپڈیٹ چالو ہو سکتی ہے۔



