Friday, August 14, 2026
پہلا صفحہتقریباتنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی جوش و خروش...

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 79ویں یوم آزادی کا جشن بڑے جوش و جذبے سے منایا۔

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب ہوئی جس میں ناظم الامور سعد احمد وڑائچ، ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور ان کے اہل خانہ شامل ہوئے۔

ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسلری کے احاطے میں پرچم لہرایا۔

تقریب میں صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھے گئے۔

پاکستان کے ناظم الامور نے اپنے خطاب میں دو قومی نظریہ کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی دیرینہ خواہش کی تکمیل تھی۔

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے۔

ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی یومِ آزادی کی تقریب منعقد

دوسری جانب پاکستان کا یوم آزادی بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔

جشن آزادی کی تقریب ڈھاکا کے پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی۔ جس میں ہائی کمشنر عمران حیدر نے قومی پرچم کشائی کی اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

ہائی کمیشن کے ایک پروگرام میں بہت سارے پاکستانی اور بنگلادیشی شریک ہوئے۔ ان میں بنگلادیش میں رہنے والے پاکستانی، بنگلادیشی دوست، طلبہ، صحافی اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل تھے۔

پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات بھی سنائے گئے۔

ہائی کمیشن نے ایک مقابلہ بھی کیا جس کا موضوع تھا ‘پاکستان کے تاریخی مقامات’۔ بنگلادیشی طلبہ نے اس میں حصہ لیا اور انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں بھی یومِ آزادی کی تقریب منعقد

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب منائی گئی۔ یہ تقریب پاکستان ہاؤس میں ہوئی جہاں پرچم کشائی کی گئی۔ بہت سے پاکستانیوں نے اس میں حصہ لیا۔ یوم آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

ایران میں پاکستان کے سفیر نے ایک تقریر کی۔ انہوں نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان اور ایران نے مل کر دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس