بولی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ کرشمہ کپور کی ادھوری محبت کی کہانی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ان کی منگنی ٹوٹے 22 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اس رشتے کے خاتمے کی وجوہات آج بھی مداحوں کے لیے تجسس کا باعث ہیں۔ اب آنجہانی اداکار مکری کی بیٹی نسیم مکری نے ایک انٹرویو میں اس رشتے کے ختم ہونے کے پس پردہ چونکا دینے والی وجوہات پر سے پردہ اٹھایا ہے۔
ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کا شمار ایک وقت میں بولی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا تھا۔ دونوں نے اکتوبر 2002 میں دھوم دھام سے منگنی کی تھی، تاہم صرف چند ماہ بعد جنوری 2003 میں اچانک ان کی منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ اس فیصلے کی اصل وجہ اس وقت بھی عوام کے سامنے نہیں لائی گئی تھی۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم مکری نے دعویٰ کیا کہ کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا ابتدا ہی سے اس رشتے کے حق میں نہیں تھیں۔ ان کے مطابق اس وقت کرشمہ فلمی دنیا کی کامیاب اداکارہ تھیں، جبکہ ابھیشیک بچن کا کیریئر شروع ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے ببیتا نے شادی سے قبل چند انتہائی سخت شرائط رکھی تھیں۔
نسیم مکری کا کہنا تھا، “ببیتا اس رشتے کے لیے کچھ مالی اور قانونی ضمانتیں چاہتی تھیں۔“جن میں شادی سے پہلے ابھیشیک کی طرف سے چند کروڑ روپے کرشمہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا اور طلاق کی صورت میں ملنے والے پیسوں کا قانونی معاہدہ شامل تھا۔ لیکن بچن خاندان نے ان تمام شرائط کو ماننے سے صاف انکار کر دیا، اور یہی پیسوں اور معاہدے کا تنازع منگنی ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بنا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان شرائط میں شادی سے پہلے مالی تحفظ اور ایک پری نیپشل معاہدے (شادی سے قبل قانونی معاہدہ) کی تجویز بھی شامل تھی تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں کرشمہ کے حقوق محفوظ رہیں۔ ان کے مطابق بچن خاندان نے ان شرائط کو قبول نہیں کیا، جس کے بعد معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
جب پوڈ کاسٹ کے میزبان نے سوال کیا کہ اگر کرشمہ ابھیشیک سے محبت کرتی تھیں تو انہوں نے اپنی والدہ کے فیصلے کو کیوں تسلیم کیا، تو نسیم مکری نے جواب دیا، ”کرشمہ کپور اگرچہ ابھیشیک سے سچی محبت کرتی تھیں، لیکن وہ اپنی والدہ کی بات ٹال نہیں سکتی تھیں کیونکہ ببیتا ایک انتہائی سخت مزاج ماں تھیں کرینہ کپور نے ان کی اس فطرت کی مخالفت کی اور خودمختار رہنے لگیں لیکن کرشمہ ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ رہیں اور اپنی ماں کے فیصلوں کو اہمیت دی۔“

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کے رشتے نے بہت سے لوگوں کو حیران کیا۔ فلم “ہاں… میں نے بھی پیار کیا” کے ہدایت کار سنیل درشن کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی تھی، لیکن بیرونی دباؤ اور حالات کی وجہ سے ان کے تعلقات متاثر ہوئے۔
ابھیشیک اور کرشمہ نے اپنی زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے شادیاں کر لیں۔ کرشمہ نے دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی، جبکہ ابھیشیک نے ایشوریا رائے سے شادی کی۔
دونوں کی محبت کی کہانی آج بھی لوگوں کے دلچسپی کا مرکز ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ ان کی محبت کی کہانی کا کیا ہوا، لیکن یہ بات اب بھی سامنے نہیں آئی کہ ان کی محبت کی کہانی کیوں ختم ہوئی۔ اس لیے لوگ ان کی کہانی کو اب بھی پڑھتے ہیں اور جانتے ہیں۔



