spot_img
Sunday, July 26, 2026
spot_img
پہلا صفحہخبریںستمبر میں گھریلو ایل این جی کنکشنز پر عائد پابندی ختم ہونے...

ستمبر میں گھریلو ایل این جی کنکشنز پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

سپٹمبر میں گھریلو ایل این جی کنکشنز پر پابندی ختم ہونے کی امید ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، قطر کی جانب سے ایل این جی کی سپلائی پر نافذ فورس میجور ختم ہونے کے بعد نئے گھریلو ایل این جی کنکشنز بحال کیے جا سکتے ہیں۔

قطر نے اگست تک فورس میجور نافذ رکھا ہے، جس کی وجہ سے ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ فورس میجور ختم ہونے کے بعد ستمبر میں ایل این جی کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

سپٹمبر میں پاور سیکٹر کی ایل این جی کی مانگ میں کمی آنے کی توقع ہے، جس سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی دستیابی بہتر ہو سکتی ہے۔

ایل این جی کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ اس وقت کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

مئی 2026 میں ایل این جی کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے نئے گھریلو ایل این جی کنکشنز روک دیئے گئے تھے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس