Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںپاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شارجہ کی جانب سے تمغہ امتیاز یافتہ اداکار...

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شارجہ کی جانب سے تمغہ امتیاز یافتہ اداکار خالد بن شاہین کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شارجہ ایک سماجی و ثقافتی ادارہ ہے جو کئی سالوں سے متحدہ عرب امارات میں ایونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت اور ساکھ رکھتا ہے۔ اس ادارے کے تحت منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاکستان کے معروف بینکار اور سینئر اداکار تمغہ امتیاز یافتہ جناب خالد بن شاہین کی خدمات کے اعتراف میں تنظیم کے صدر سید سلیم اختر کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

خالد بن شاہین نے تین دہائیوں تک بینکنگ کے شعبے میں پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً گلف ممالک میں ریمیٹنس کے حوالے سے انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی متحدہ عرب امارات میں ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں اماراتی حکومت نے بھی جناب خالد بن شاہین کو گولڈن ویزے کا اجرا کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بینکاری کے علاوہ ٹی وی پروڈکشن اور اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ خالد بن شاہین کے کریڈٹ پر بے شمار ڈرامہ سیریلز کے علاوہ باادب باملاحظہ ہوشیار ، جیسا کلاسک ڈرامہ بھی ہے جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈز بنائے۔ متحدہ عرب امارات میں فلم بند کیا جانے والا زی ٹی وی کا مقبول ڈرامہ داستان، بھی خالد بن شاہین کے کریڈٹ پر درج ہے۔ ان دنوں خالد بن شاہین چیئرمین فلم سینسرز بورڈ سندھ کی اہم ذمے داری نبھارہے ہیں۔

شارجہ کی متحرک ادبی و ثقافتی تنظیم ”ادبی فورم شارجہ سینٹر“ کے تحت بھی جناب خالد بن شاہین کے اعزاز میں ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ادبی فورم کے صدرخالد چوہدری، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے صدرسید سلیم اختراور دیگر سماجی، ادبی و ثقافتی شخصیات نے بھی جناب خالد بن شاہین کو تمغہ امتیاز اور گولڈن ویزہ کی مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پاکستان کی آزادی کی 77 ویں سال گرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس