Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںسائیکو تھرلر مووی 13، کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شوبز ستاروں...

سائیکو تھرلر مووی 13، کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شوبز ستاروں کا جھرمٹ

ایرینا سنیما کراچی میں آنے والی پاکستانی فلم 13 کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کے ستاروں کے ہمراہ میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور فلم کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی اور اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریڈ کارپٹ کی کچھ جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں جہاں ستاروں کی کہکشاں جگمگاتی نظر آئی۔ ایکشن، تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم 13، ایک سیریل کلر کہ کہانی ہے جو کہ میٹرولائیو موویز کے بینر سے 29 ستمبر کو ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

سائیکو تھرلر فلم ”13“ میں عدنان شاہ ٹیپو سیریل کلر جبکہ سلیم معراج تفتیشی آفیسر کے روپ میں نظرآئیں گے۔ فلم میں کام کرنے والے فن کاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلرز سے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ فلم کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی طرف ایک قدم اور آگے بڑھا جاسکے۔

رائٹراور ڈائریکٹر نبیل الرحمن لطفی کی سسپنس اورتھرل سے بھرپور فلم کا ٹریلر دیکھ کریہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کم وبیش سیریل کلر والا موضوع ہے۔ اس موضوع پر ہالی وڈ اور بولی وڈ میں لاتعداد فلمیں بن چکی ہیں تاہم اس فلم کی اعلیٰ عکس بندی اورتفتیشی ا داروں کو چکرادینے والے مناظراس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس فلم میں کچھ مختلف ضرورہے۔ فلمی نقادوں نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کافی سالوں بعد پاکستان کی جانب سے کوئی ایسی فلم دیکھنے کو مل رہی ہے جو عالمی سنیما کے

تقاضوں کو چھوتی محسوس ہوتی ہے اور جو کرائم تھرلر موویز کے مداحوں کو بڑی حد تک متاثر کرتی نظر آتی ہے۔
فلم میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو پے درپے ہونے والے قتل کے پس منظرمیں تفتیشی اہل کاروں پر تابڑ توڑ سوالات کی بوچھاڑ کررہے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج کے علاوہ سدرہ کنول، افرا نبیل، تقی احمد اور وجاہت علی خان بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے جو پولیس کی نظروں کے سامنے ہے لیکن اس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں اور وہ خود کو بے گناہ ثابت کرنے میں کامیاب ہے لیکن قاتل کی ایک بڑی غلطی اسے قانون کے شکنجے میں لے آتی ہے۔ ٹریلر سے واضح ہے کہ اس سیریل کلر نے 13 قتل کیے ہیں لیکن یہ مرڈر کیوں کیے گئے اور ان کا آپس میں کیا تانا بانا ہے، یہی اس فلم کا یونیک سیلنگ پوائنٹ ہے۔

فلم ”13“ کے پروڈیوسرز کنیز فاطمہ، شہباز زین اور افرا نبیل ہیں۔ سنیماٹوگرافر منتظر مہدی ابڑو جبکہ فلم کے ڈائیلاگز اور اسکرین پلے شوکت علی مظفر اور عمار احمد کی کاوش ہیں۔
سسپنس، ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم میٹرو لائیو موویز کے بینر تلے ملک بھر کے سنیماگھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس