Saturday, September 21, 2024
پہلا صفحہخبریںگلوکار عمر احمد کا سونگ ساڈا عشق، ریلیز کردیا گیا

گلوکار عمر احمد کا سونگ ساڈا عشق، ریلیز کردیا گیا

نوجوان گلوکار عمر احمد کا آڈیو سونگ ساڈا عشق، ریلیز کردیا گیا۔ گانے کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سید نور تھے۔ دیگر مہمانوں میں گلوکار وارث بیگ، تنویر آفریدی، ایم ارشد،عارف بٹ، ڈاکٹر سہیل ہاشمی، فہد عدنان خان، حیدر راج ملتانی، ڈاکٹر جواد جعفری اور دیگر شامل تھے۔
آڈیو سونگ ساڈا عشق، کے میوزک ارینجر اور شاعر نعیم وزیر، میوزک ڈائریکٹر ایم ارشد اور سونگ کے پروجکٹ ہیڈ سلطان فتح علی خان ہیں۔ نوجوان گلوکار عمر احمد نے اپنا سونگ ساڈا عشق، گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ امریکا میں پیدا ہوئے نوجوان گلوکار عمر احمد نے اچھی کوشش کی ہے۔ میری ان کے لیے بہت ساری دعائیں ہیں۔ گلوکار تنویر آفریدی نے کہا کہ عمر احمد نے گائیکی کی اچھی کوشش کی ہے۔ نعیم وزیر کی اچھی شاعری اور ایم ارشد کی اچھی موسیقی نے سونگ کو نکھار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس