Metro Live

ہالی وڈ کی اینی میٹڈمووی ڈیوڈ، کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی

Hollywood Animated Film David Banned from Screening in Pakistan

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یہ فلم سندھ فلم سینسرز بورڈکے سامنے پیش کی گئی لیکن بورڈ ممبران نے فلم کے متنازعہ مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی۔
اس حوالے سے سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے چیئرمین خالد بن شاہین نے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی ایسی فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو کہ اسلام یا پاکستان کی نظریاتی اساس کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگ فلمیں تفریح کی غرض سے دیکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے حالیہ کچھ برسوں سے ہالی وڈ اور بولی وڈ سمیت دنیا کی دیگر فلم انڈسٹریز نے اسے پروپیگنڈہ کا ذریعہ بنالیا ہے جس سے فلم اور سنیما بینی کا اصل مقصد ختم ہوگیا ہے۔ خالد بن شاہین نے کہا کہ سندھ فلم سینسرز بورڈاپنی ذمے داریوں کو سمجھتا ہے اور ہم کسی ایسی فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے کسی بھی مذہب یا ملک کی تحقیر اور توہین کا پہلو نکلتا ہو۔

نیوز ڈیسک

Exit mobile version