پاکستانی فلم بینوں کو ہمیشہ ہی عید کے تہواروں کا انتظار رہتا ہے کیونکہ عید پر عموماً بڑی فلمیں اور ورائٹی آف انٹرٹین منٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔
اس عید الاضحی پر بھی کچھ بڑی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں جن کو دیکھنے کے لیے مووی بفس کافی ایکسائیٹڈ دکھائی دیتے ہیں۔
اس سال بڑی عید پر پاکستانی فلموں کی تعداد تو اگرچہ محدود ہے لیکن کچھ بڑی ہالی وڈ ریلیزز اور دیگر غیر ملکی فلمیں بھی پاکستانی شائقین کی توجہ کی منتظر ہیں۔
عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں میں سب سے ذیادہ ہائپ کی حامل فلم لو گرو، ہے جسے خالصتاً تہوار کی فلم قرار دیا جاسکتا ہے۔
ہمایوں سعید، ماہرہ خان، احمد علی بٹ، سوہائے ابڑو، جاوید شیخ پر مشتمل اس بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کی فلم کو عید پر فیملی آڈیئنس کی پہلی چوائس کہا جارہا ہے۔

اگرچہ لو گرو، کے ٹریلر کی ریلیز کے بعدمووی بفس کو یہ اندازہ لگانے میں ذیادہ مشکل پیش نہیں آئی کہ اس بارفلم کے رائٹر واسع چوہدری نے 2011کی ریلیز بولی وڈ مووی ’لیڈیز ورسز رکی بہل، کے کانسیپٹ پر ہاتھ مارا ہے۔ اس کے باوجود لو گرو، کی ہائپ اور اے آر وائی جیسے بڑے میڈیا ہاؤس اور ڈسٹری بیوشن کے بیک اپ کے باعث اس فلم سے امیدیں ہیں کہ لو گرو، اس عید پرباکس آفس پر راج کرے گی۔
لو گرو، کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں جن کا اب تک کا سکسیس ریکارڈہنڈرڈ پرسنٹ رہا ہے۔ ان کی پچھلی چاروں فل لینتھ فیچر فلمیں سپر ہٹ رہی ہیں۔ ان کی پچھلی فلموں اور لو گرو، میں ایک ہی کامن فیکٹر ہے کہ ان کے پروڈیوسر اور لیڈنگ ایکٹر ہمایوں سعید ہیں۔
لو گرو، کا دورانیہ 150 منٹ یعنی ڈھائی گھنٹے ہے۔
عید کی دوسری پاکستانی فلم دیمک، ایک سپر نیچرل ہارر تھرلر ہے، جس کی کاسٹ میں فیصل قریشی، سونیا حسین، جاوید شیخ اور ثمینہ پیرزادہ شامل ہیں۔

فیصل قریشی کا ڈیبیو 90کی دہائی میں روایتی لولی وڈ فلموں سے ہوا تھا لیکن ننگے پاؤں، دل کسی کا دوست نہیں، مرد جینے نہیں دیتے، اور ماروی، سمیت فیصل کی کسی فلم کو باکس آفس پر خاطر خواہ پزیرائی نہ مل سکی۔ اب دیمک، سے ان کا بڑی اسکرین پر باقاعدہ کم بیک ہورہا ہے۔ منی اسکرین پر فیصل نے اپنا لوہا خوب منوایا ہے اور ان کی فین فولوئنگ بھی کافی اسٹرونگ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے فینز ٹکٹ خرید کر انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے جاتے ہیں یا نہیں۔
دیمک، کے ٹریلر نے مووی بفس کو خاصا امپریس کیا ہے لیکن عید پر کیا یہ سپر نیچرل ہارر آڈیئنس کے معیار اور توقعات پرپورا اتر پائے گی۔ اس کا نتیجہ اگلے کچھ روز میں سامنے آجائے گا۔
دیمک، کے ڈائریکٹر رافع راشدی ہیں جن کی پچھلی فلم تھوڑا جی لے، نے آڈیئنس کو کچھ ذیادہ متاثر نہیں کیا تھا تاہم اس باروہ ایک نئے ژانرا کے ساتھ آڈیئنس کی عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
دیمک، کا دورانیہ 114منٹ یعنی ایک گھنٹہ 54منٹ ہے۔
عید پر ریلیز ہونے والی تیسری پاکستانی فلم دا ونڈو، ہے جو کہ انگریزی زبان میںریلیز کی جارہی ہے۔ اگرچہ یہ فلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیولزکے لیے بنائی گئی تھی تاہم باکس آفس پر پاکستانی فلموں کی کمی کو دیکھتے ہوئے اس فلم کو کمرشل ریلیز کا موقع مل گیا۔

بہتر پروڈکشن ویلیو اور کانٹینٹ کی حامل فلم ہونے کے باوجود اسے عید کی فلم نہیںکہا جاسکتا۔
دا ونڈو، کے ڈائریکٹر ز عمار لاثانی اور کنزا ضیاءہیں۔
فلم کی کاسٹ میں فاران طاہر، حمید شیخ، سوہائے ابڑو، سمیع خان، انجلین ملک اور فیصل قریشی شامل ہیں۔
دا ونڈو، کا دورانیہ ایک گھنٹہ 22منٹ ہے۔
عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلموں میں سب سے ذیادہ ہائپ بیلے رینا، کی ہے جو کہ جان وک سیریز کی پانچویں فلم ہے۔
ایکشن کے متوالوں کے لیے یہ فلم عید کا تحفہ ہے۔ بیلے رینا۔ فرام دا ورلڈ آف جان وک، انگریزی کے ساتھ اردو ڈبنگ میں بھی ریلیز کی جارہی ہے جس سے امید ہے کہ سنگل اسکرین سنیماؤں پر بھی یہ فلم اچھا بزنس کرے گی۔


جیکی چن کی کلاسک کراٹے کڈ۔لیجنڈز، بھی ایکشن فلموں کے مداحوں کے لیے ایک زبردست تفریح ہوسکتی ہے۔ بیلے رینا، کے بعد ایڈوانس بکنگ کے اعتبار سے یہ فلم دوسرے نمبر پر ہے۔
ایک اور ہالی وڈ مووی برنگ ہر بیک، بھی عید ریلیزز میں شامل ہیں۔ اس ہارر فلم کے دل دہلادینے والے مناظرآڈیئنس کو حیران کرسکتے ہیں۔
حالیہ سالوں میں پاکستانی باکس آفس پر ہارر فلموں کے بہتر بزنس کو دیکھتے ہوئے اب عید جیسے تہواروں پر بھی ہارر فلموں کی بھرمار نظر آتی ہے۔ اس میں بڑا کنٹری بیوشن انڈونیشن ہارر فلموں کا بھی ہے۔
اس عید پر بھی ہالی وڈ اور پاکستانی فلم کے علاوہ تین غیر ملکی ہارر فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جن میں دو ترکش اور ایک بینگالی فلم شامل ہے۔
ترکش ہارر فلموں میں ورلڈ فیمس ہارر سیریز سجن، کا آٹھواں پارٹ اس عید پر ہارر فلموں کے مداحوں کی فرسٹ چوائس ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل اس سیریز کی سات فلموں کو دنیا بھر میں پزیرائی مل چکی ہے۔ یہ فلم پاکستان میں اردو ڈب ورژن میں ریلیز کی جارہی ہے۔
ایک اور ترکش ہارر مووی ہڈم 5۔ ظہر، بھی اوریجنل لینگویج میں انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جارہی ہے۔



بینگالی فلم جن 3، اردو ڈب ورژن میں ریلیز کی جارہی ہے۔ اس فلم کے پچھلے دونوں حصے ہارر فلموں کے حوالے سے بنگلہ دیشی فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں متعارف کرواچکے ہیں۔
اس عید پر پاکستانی ریجنل سنیما کے حوالے سے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ پنجابی فلموں کے شائقین اس عیدالاضحی پرکوئی بھی فلم دیکھنے سے محروم رہیں گے۔
دوسری جانب پشتو فلم انڈسٹری جو کہ ہر تہوار پر تین سے چار فلمیں ریلیزکرنے کی پوزیشن میں تھی تاہم اس عید پرصرف ایک پشتو فلم ’بدمعاشی خو لیونتوب دے‘ریلیز ہورہی ہے۔
ان فلموں کے علاوہ عیدالاضحی پر فلمی شائقین کے لیے پہلے سے زیر نمائش موویز بھی دیکھنے کا موقع ہے اگر وہ یہ فلمیں مس کرچکے ہیں اور عید کی چھٹیوں میں انجوائے کرنا چاہیں۔ ان فلموں میں ٹام کروز کی بلاک بسٹر ایکشن پیکڈ مشن امپاسیبل۔ دی فائنل ریکننگ، بلاک بسٹرفرنچائز فائنل ڈیسٹی نیشن۔ بلڈ لائنز، مارول کی تھنڈر بولٹس، اور بچوں کی فرسٹ چوائس لیلو اینڈ اسٹچ، شامل ہیں۔
عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں میں کس نے کتنا بزنس کیا اور کون گیا ہار۔ یہ جاننے کے لیے ہمارا دوسرا چینل باکس آفس پاکستان سبسکرائب کیجیے۔ جس کا لنک ڈسکرپشن میں دیا گیا ہے۔