Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہباکس آفسپاکستان میں ٹام کروز کی مشن امپاسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، نے سنیماؤں...

پاکستان میں ٹام کروز کی مشن امپاسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، نے سنیماؤں کی رونقیں بحال کردیں

پاکستانی سنیما کی رونقیں جو کہ حالیہ کئی مہینوں سے ماند پڑی تھیں ۔ یہاں تک کہ عیدالفطرپر ریلیز ہونے والی فلموں نے بھی باکس آفس کی مایوسی میں مذید اضافہ کیا تاہم ٹام کروز کی ایکشن پیکڈ مشن امپوسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، کی ریلیز نے باکس آفس پر طاری جمود کا خاتمہ کردیا ہے۔
پاکستان میں اس فلم نے پہلے ویک اینڈ کے اختتام تک ریکارڈ120.4ملین روپے کا گراس بزنس کرلیا ہے جبکہ اتوار کے بعد ویک ڈیز میں بھی فلم کی زبردست ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔
مشن امپوسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، کی پاکستان میں آفیشل ریلیز ڈیٹ تو23مئی تھی تاہم جمعرات 22مئی کو لاہور، کراچی سمیت بڑے شہروں کے چند ملٹی پلیکسز میں فلم کے ایڈوانس شوز رکھے گئے جن کی بکنگ اوپن ہوتے ہی تمام شوز سولڈ آؤٹ ہوگئے۔
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو اس فلم نے تمام ملٹی پلیکسز پر کھڑکی توڑ رش لیا۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ کو دیکھتے ہوئے تمام ملٹی پلیکسز نے لیٹ نائٹ شوزایڈجسٹ کیے جن میں سے بیشتر شوز ہاؤس فل گئے۔
صرف کراچی کے دو بڑے ملٹی پلیکسز نیوپلیکس ڈی ایچ اے اورنیوپلیکس راشد منہاس روڈپر اس فلم نے 23مئی کو 51لاکھ 9ہزار روپے کا بزنس کیا۔ مجموعی طور پر صرف کراچی میں مشن امپوسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، نے ایک کروڑ 65 لاکھ کا بزنس کیا۔ اتوار کو کراچی کی بڑی ملٹی پلیکس چین نیوپلیکس کی دونوں سائٹس بند ہونے کی وجہ سے فلم کے کلیکشنز پر ساٹھ سے ستر لاکھ روپے گراس بزنس کا فرق پڑا۔

کراچی کے بعد لاہور کے یونیورسل سنیما پر اس فلم نے فرسٹ ویک اینڈ کے اختتام تک ریکارڈ ایک کروڑ 55لاکھ کا بزنس کیا۔
مجموعی طور پرلاہور میں فلم کے کلیکشنزپانچ کروڑ چالیس لاکھ روپے کے لگ بھگ رہے۔
ملک کے دیگر شہروں حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیااور سنیماؤں نے تمام شوز اسی فلم کو دیے۔ چونکہ یہ فلم اردوڈب ورژن میں بھی ریلیز کی گئی ہے جس کے باعث ماسز میں بھی اس فلم کوغیر معمولی ریسپانس مل رہا ہے۔
مجموعی طورپر مشن امپوسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، کا چار دن کا گراس بزنس 12کروڑ چالیس لاکھ روپے ہوچکا ہے اور ایڈوانس بکنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم تیس کروڑ سے اوپر جائے گی۔ اگر عید کی چھٹیوں میں فلم کا بزنس مذید بوسٹ پکڑتا ہے تو پھر یہ فگرز چالیس کروڑ کو بھی کراس کرسکتے ہیں۔
اگر اس فلم کے ورلڈ وائیڈ بزنس کی بات کی جائے تو25مئی تک مشن امپوسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، نے 190ملین ڈالرزکی کلیکشن کرلی ہے۔
دوسری جانب مشن امپوسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، سے دو ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فائنل ڈیسٹی نیشن ۔بلڈ لائنز، نے بھی پاکستان میں غیرمعمولی بزنس کیا ہے۔ تیسرے ویک اینڈ کے اختتام نے 17دنوں میں یہ فلم 16کروڑ 50لاکھ روپے کے لگ بھگ بزنس کرچکی ہے۔
25مئی تک اس فلم کا ورلڈ وائیڈ گراس بزنس 187ملین ڈالرزہوچکا ہے۔
پاکستانی سنیماؤں پر زیرنمائش دیگر ہالی وڈ فلموں میں آ مائن کرافٹ مووی، جو کہ عیدالفطر پر ریلیز کی گئی تھی، 25مئی تک اس فلم نے پاکستان سے 21کروڑ روپے کے لگ بھگ کلیکشن کرلی ہے جبکہ ورلڈ وائیڈ اس فلم نے 720ملین ڈالرز کا فگر کراس کرلیا ہے۔
مارول کی تھنڈر بولٹس، 2مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم نے پاکستان میں کچھ خاص بزنس نہیں کیا۔ 25مئی تک اس فلم نے 24دنوں میں مجموعی طور پر8کروڑ کے لگ بھگ کلیکشن کی ہے جو کہ مارول مووی کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی مایوس کن بزنس ہے۔
تھنڈر بولٹس، کا ورلڈ وائیڈ بزنس 353ملین ڈالرز ہے۔
امید ہے کہ بڑی عید پر پاکستانی فلموں لو گرو، اور دیمک، کے ساتھ ریلیز ہونے والی نئی ہالی وڈ اوردیگر غیر ملکی فلمیں باکس آفس کی اس گہما گہمی میں مذید اضافہ کریں گی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس