Metro Live

میٹرو لائیو گروپ کے بانی عمر خطاب خان اور شفقت لارک کی عمرے سے واپسی

میٹرو لائیو میڈیا گروپ کے بانی اور سی ای او عمر خطاب خان اورسندھ حکومت کے لا ڈپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسرشفقت احمد لارک حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے تو چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسرز جناب خالد بن شاہین نے دونوں شخصیات کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کو گلدستے، اجرک اور سندھی ٹوپی کی سوغات پیش کی گئی۔

ظہرانے میں میزبان خالد بن شاہین کے علاوہ سیکریٹری کلچر، ٹورزم اینڈ آرکائیوز سندھ جناب خیر محمد کلوَڑ، بریگیڈیئر اسد اللہ خان (آئی ایس پی آر)، بریگیڈیئر (ر) جہانگیر احمد باجوہ، سرفراز احمد (آئی ایس آئی)، سچل شیخ، فلم ساز شوکت زمان خان اور لاہور سے آئے خصوصی مہمان ہدایت کار شہزاد رفیق صاحب نے شرکت کی۔ دونوں معتمرین عمر خطاب خان اور شفقت احمد لارک نے میزبان خالد بن شاہین سمیت تمام رفقا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حجازِ مقدس سے واپسی پر ان کا خیر مقدم کیا اور شاندار ضیافت کا اہتمام کیا۔

نیوز ڈیسک

Exit mobile version