Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںخالد بن شاہین کا سوپ ڈرامہ سیریل تم میرے کیا ہو، نے...

خالد بن شاہین کا سوپ ڈرامہ سیریل تم میرے کیا ہو، نے گولڈن جوبلی مکمل کرلی

ہم ٹی وی کا مقبول سوپ سیریل ’تم میرے کیا ہو‘ نے اپنی اقساط کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی ہے۔ یہ سوپ سیریل خواتین کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے جس کی کاسٹ میں نوجوان فن کاروں کے ہمراہ منی اسکرین کے منجھے ہوئے چہرے بھی نظر آرہے ہیں۔ تم میرے کیا ہو، کے ڈائریکٹرز حسیب علی اور واجد رضا ہیں۔ اسکرپٹ ہما نفیس کا تحریر کردہ ہے جبکہ کاسٹ میں سینئر اداکار خالد بن شاہین کے علاوہ عدنان رضا میر، عمیمہ سلیم، ارسلان بٹ، دانیال قریشی، اریبہ میر، حسیب علی، خدیجہ سلیم، واجد رضا، اور ہما نفیس شامل ہیں۔

اس ڈرامے میں خالد بن شاہین کا فی مضبوط کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ ایک مڈل کلاس قدامت پسند فیملی ہے جس کے سربراہ عاصم (خالد بن شاہین) ہیں، جو بہت اصول پسند اور رکھ رکھاؤ والے شخص ہیں۔ حنا رضوی نے ان کی بیگم کا کردار پلے کیا ہے جو کہ ایک لالچی عورت ہے۔ ان کا ایک بیٹا ہے جو ماں سے متاثر ہے۔

عمیمہ سلیم نے عاصم یعنی خالد بن شاہین کی بھانجی کا کردار ادا کیا ہے۔ جو کہ اس سوپ کی ہیروئن ہیں۔ ڈرامے کے ہیرو عدنان، معروف اداکار آصف رضا میر کے صاحب زادے ہیں۔
یہ ڈرامہ روزانہ شام سات بجے ہم ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس