Metro Live

خالد بن شاہین کی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ پر ڈائریکٹر عبداللہ بادینی کی جانب سے سرپرائز

khalid bin shaheen

معروف ٹی وی اداکار اور چیئرمین فلم سینسر بورڈ جناب خالد بن شاہین ان دنوں کافی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں۔ ہم ٹی وی سے ان کا سیریل تم میرے کیا ہو، آن ایئر ہے، جس کی ریٹنگ 6.2 آئی ہے۔ جلد ہی ان کا ایک اور سیریل بھی اسی چینل سے آن ایئر ہونے والا ہے، جس کا نام تیری چھاؤں میں، ہے۔ اس کے ڈائریکٹر عبداللہ بادینی ہیں جبکہ رائٹر رادین شاہ ہیں۔ کاسٹ میں خالد بن شاہین کے علاوہ دانش تیمور، لائبہ خرم، بہروز سبزواری، عینی زیدی، سہیل سمیر، انجلین ملک، آمنہ ملک، شبیر جان، حسن نیازی اور دیگر شامل ہیں۔
گزشتہ روز اس ڈرامے کا کیمرہ کلوز ہونے پر ڈائریکٹر عبداللہ بادینی کی جانب سے جناب خالد بن شاہین کو سرپرائز دیتے ہوئے کیک کاٹا گیا اور انہیں حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر گلدستہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بہروز سبزواری بھی موجود تھے۔ خالد بن شاہین نے اس پزیرائی پر عبداللہ بادینی اور پروڈکشن ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ ڈرامہ سیریل جلد ہی ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

Exit mobile version