Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز ِ مقدس میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز مکہ میں قیام کے دوران ہوٹلنگ انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیت معراج صدیقی کو ان کے قیام کی اطلاع ملی تو انہوں نے ناصرف ڈاکٹر خالد بن شاہین کا پرتپاک استقبال کیا بلکہ حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز تمغۂ امتیاز دیے جانے پر مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا۔

جناب معراج صدیقی ، دارالتوحید انٹرکانٹی نینٹل مکہ اور مدینہ، کے ایریا ڈائریکٹر برائے فنانس اور بزنس سپورٹ ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد بن شاہین کے لیے حرم کی حدود میں واقع اس مخصوص احاطے میں تراویح اور قیام اللیل کا اہتمام فرمایا جو رائل فیملی کے علاوہ دیگر ملکوں سے آنے والے مندوبین اور سفارتی شخصیات کے لیے مختص ہے۔ ڈاکٹر خالد بن شاہین نے اس موقع پر جناب معراج صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مہمان نوازی کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس