Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںشعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس، کا ٹیزر...

شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس، کا ٹیزر جاری کردیا گیا

جس طرح اسٹار کرکٹر شعیب اخترکا کیریئر اور شخصیت تنازعات کا شکار رہے ہیں، ٹھیک اسی طرح ان کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس، بھی شروع دن سے کنٹروورسیز میں الجھی ہوئی ہے۔ اس دوران فلم کے ڈائریکٹر فراز قیصر نے اچھی خاصی شوٹنگ بھی مکمل کرلی اور آج اس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے لیکن انتہائی خاموشی کے ساتھ۔ ٹریڈ جغادری اس بات پر حیران بھی ہیں کہ آخر اس قدر خاموشی سے اس قدر بڑی فلم کا ٹیزر جاری کرنے کی کیا منطق ہوسکتی ہے؟ کیا یہ بھی فلم کی انوکھی مارکیٹنگ اسٹریٹیجی کا حصہ ہے؟
فلم کا مرکزی کردار گوہر رشید نبھارہے ہیں۔ قبل ازیں یہ کردار گلوکار عمیر جسوال نبھارہے تھے جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئے جس کے بعد قانونی جنگ کا آغاز ہوا۔

اس سال کے آغاز میں معروف فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بار بار معاہدے کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو اپنی بائیوپک سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا اور فلم ساز کو سختی سے خبردار کیا تھا کہ اگر فلم سازوں نے ان کی رضامندی کے بغیر ان کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ کیا تو پروڈکشن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جولائی کی حالیہ اپ ڈیٹس سے پتہ چلتا ہے کہ شعیب اختر نے بائیوپک بنانے والوں کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔

مشکلات کے خلاف دوڑنا، کی ٹیگ لائن کے ساتھ فلم کا ٹیزر شعیب اختر کے کیریئر کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ 68 دنوں کے شیڈول میں 47 مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فاران طاہر، سلیم معراج، راحیلہ آغا، سلمان شاہد، شفقت چیمہ، عثمان پیرزادہ، عمر عالم، غزالہ بٹ، حمزہ خواجہ، ربیتا علی، فائزہ خان، عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، رحیم پردیسی اور حماد صدیقی اور باطن فاروقی موجود ہیں۔
اس سال کے آغاز میں معروف فاسٹ باؤلر شعیب اخترنے بار بار معاہدے کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو اپنی بائیوپک سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا اور فلم ساز کو سختی سے خبردار کیا تھا کہ اگر فلم سازوں نے ان کی رضامندی کے بغیر ان کی زندگیپر فلم بنانے کا ارادہ کیا تو پروڈکشن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جولائی کی حالیہ اپ ڈیٹس سے پتہ چلتا ہے کہ شعیب اختر نے بائیوپک بنانے والوں کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔

ان حالات میں راولپنڈی ایکسپریس ، کا ٹیزر جاری ہونا نئے سوالات کو جنم دینے کا باعث بنا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ فلم کے فرسٹ لُک نے متاثر کیا ہے۔ ٹیزر سے فلم کی پروڈکشن کوالٹی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔
شعیب اختر، جو اپنی بجلی سی تیزرفتاری کے لیے مشہور ہیں اور کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ رکھتے ہیں، نے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
راولپنڈی ایکسپریس، کا سنسنی خیز ٹیزرنیچے دیے گئے لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس