Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںممتاز اداکار خالد بن شاہین کو متحدہ عرب امارات حکام نے گولڈن...

ممتاز اداکار خالد بن شاہین کو متحدہ عرب امارات حکام نے گولڈن ویزا جاری کردیا

ممتاز پاکستانی اداکار خالد بن شاہین کو متحدہ عرب امارات حکام نے دس سال کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت ان افراد کو یہ ویزے فراہم کرتی ہے جو مختلف شعبوں مثلاً میڈیکل، اداکاری، پروڈکشن، بینکاری، بزنس، وغیرہ میں ممتاز مقام رکھتے ہوں اور ان شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ یو اے ای کا گولڈن ویزا، 10 سال کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔

ڈاکٹر خالد بن شاہین ٹی وی پر 35 سے زیادہ سیریلز اورمتعدد طویل دورانیے کے ڈراموں کے ساتھ ایک متاثر کن پورٹ فولیو کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بینکار کی حیثیت میں بھی ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور شاہی مہمانوں سے پاکستانی حکام کی ملاقاتوں میں حکومت پاکستان کی جانب سے بطور ترجمان اور مترجم بھی خدمات سرانجام دیں۔

دبئی کے سابق حکمران شیخ راشد المکتوم کے دورہ پاکستان کے موقع پر

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہیں دبئی کے سابق حکمران شیخ راشد المکتوم کے پاکستان میں حبیب بنک ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر ایک مترجم کے طور پر خدمات سرانجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔
شوبز انڈسٹری میں 30 سال سے مصروف خالد بن شاہین نے نوے کی دہائی میں زی ٹی وی کے سوپ سیریل ’داستان‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ معروف بھارتی ہدایت کار فاروق مسعودی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز کی عکس بندی دبئی اور شارجہ کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی۔ خالد بن شاہین ڈرامہ سیریل داستان، کی 133 سے زائد اقساط میں نظر آئے۔

ڈاکٹر خالد بن شاہین نے گولڈن ویزا کے اجرا پر دبئی حکام کی تعریف کرتے ہوئے اس باوقار اعزازکے لیے شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس