پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی ہنڈرڈ فلاورز آف گاڈ، ایک انتہائی تفریحی فلم ہے جس کی ہدایت کاری ظہیر خان کی ہے جبکہ یہ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز کی پیش کش ہے۔ یہ فلم عید الاضحی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تاہم آج میڈیا کے لیے فلم کے ایک خصوصی شو کا اہتمام کراچی کے ایٹریم سنیما میں کیا گیا جس میں میڈیا کے علاوہ شہر کے کی مشہور اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

انتہائی تفریحی اور ایکشن سے بھرپور اس پاکستانی اینی میشن فلم میں شامل اول درجے کے فنکاروں کو حاضرین کی جانب سے داد و تحسین پیش کی گئی۔ حاضرین حیرت انگیز اینی میشن اور جاندار سینماٹوگرافی دیکھ کر حیران تھے۔ انہوں نے پہلی تھری ڈی پاکستانی فلم سے خوب لطف اٹھایا۔ اس فلم میں علی ظفر، صنم ماروی، علی نور اور گریہان بینڈ کے او ایس ٹیز شامل ہیں۔
اس موقع پر سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر فن کاروں کی بڑی تعداد نظر آئی۔

فلم ناظرین کو حیرت، ایڈونچر اور زندگی کے نصیحت آموز اسباق سے بھری جادوئی دنیا میں لے جاتی ہے۔ یہ فلم اللہ یار نامی ایک نہایت بہادر نوجوان کے سفر کی داستان ہے جسے اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے اپنے ناپسندیدہ جادوئی مخلوق کے گروہ میں شامل ہونا پڑتا ہے تاکہ وہ حسین و جمیل جادوئی وادی کو تباہی سے بچاسکے۔ تیز رفتار اور پروجوش اللہ یار نے اپنے سیارے کو ایک آنے والے عذاب سے بچالیا جو کئی دہائیوں سے جنگلات کی کٹائی اور آلودگی کی وجہ سے اسے قابل تجدید توانائی کا صاف اختیار فراہم کرتا ہے۔ اس کہانی کے دیگر نمایاں موضوعات میں سماجی عدم مساوات اور ناانصافی کے ساتھ ساتھ اتحاد میں مضبوطی اور دوستی کی قدر نمایاں ہیں۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جس کے کردار عام زندگی سے متعلق ہیں اورجو نوجوانوں کے لیے بصری طور پر دلکش اور ثقافتی طور پر مناسب رول ماڈل ہیں۔


- کراچی کی قدیمی بستی لیاری ٹاؤن بہار کالونی کے بلدیاتی مسائل نقص امن کی طرف بڑھنے لگے
- پاکستانی فلم لو گرو، کی دنیا بھر میں دھوم، 21 کروڑ کمالیے
- عیدالاضحیٰ پر دو بڑی پاکستانی فلموں لو گرو، اور دیمک، میں کانٹے کا مقابلہ
- پاکستان میں ٹام کروز کی مشن امپاسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، نے سنیماؤں کی رونقیں بحال کردیں
- پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشترکہ فلم سازی کی کوشش رنگ لانے لگی
فلم کی ڈبنگ نامور ستاروں سے کرائی گئی ہے جن میں اقراء عزیز بطور آئرہ، اظفر جعفری بطور ہیرو، انعم زیدی بطور اللہ یار، علی ظفر بطور منسٹر، میرا بطور بش پرنسز، ہمایوں سعید بطور سیج، بشری انصاری بطور آنٹی لیز، نادیہ جمیل بطور کامیو اور اذلان بطور اذلان شامل ہیں۔
فلم ایکشن، ڈرامہ اور کامیڈی کے ساتھ ساتھ معیاری اداکاری سے بھرپور ہے جس میں سماجی پیغامات کے رنگ نمایاں ہیں جنہیں ناظرین نے بے حد سراہا ہے۔


فلم کی نمائش کے بعد کاسٹ اور ڈائریکٹر سوالات و جوابات کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز کے مارکیٹنگ اور پروموشنز کے سربراہ ایاد ابراہیم نے کہا کہ ہم پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کے طور پر”’اللہ یار اینڈ دی ہینڈرڈ فلاورز آف گاڈ“ پیش کرتے ہوئے نہایت پرجوش ہیں۔ جزیات پر باریک بینی سے توجہ اور کہانی سنانے کے جذبے کے ساتھ تیار کیا گیایہ پروجیکٹ برسوں کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہماری باصلاحیت ٹیم کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جیسا کہ آپ نے دیکھاکہ تھرڈ ورلڈ ا سٹوڈیو کی انتھک جستجواور جدید ٹیکنالوجی کے امتراج نے اس تخیلاتی کہانی کو بصری طور پر شاندار تھری ڈی اینی میشن فارمیٹ میں زندہ کر دیا ہے۔ ہمیں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اینی میشن انڈسٹری کا حصہ بننے اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔


اس فلم کو تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز کے ذریعہ پیش کیا گیا جبکہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ذریعے ریلیز کیا گیا ہے۔
اپنی دلچسپ کہانی اور دلکش مناظر کے ساتھ سامعین کو مسحور کرنے کے لیے تیار سنیما کی یہ غیر معمولی تخلیق پاکستان کی اینی میشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔