سینئر اداکارہ ثنا نے برطانیہ میں دوسری شادی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ثنا کا نکاح برٹش نژاد پاکستانی کے ساتھ طے پایا ہے۔ نکاح کی رسم ایک سادہ سی تقریب میں سرانجام پائی جس میں دُلہا کے انتہائی قریبی دوستوں اور ثنا کے علاوہ محض نکاح خواں اور گواہان نے شرکت کی۔




س حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ثنا کے ترجمان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور ایک شارٹ فلم کی شوٹنگ کی ہے۔ یہ بھی دعوا کیا گیا ہے کہ ثنا اس شارٹ فلم کی شوٹنگ کے لیے خصوصی طور پر برطانیہ آئی ہیں اور یہ فلم ایمازون پرائم کے لیے بنائی گئی ہے جوکہ جلد ہی ریلیز بھی کردی جائے گی۔ تاہم اس ویڈیو اور نکاح کی وائرل تصاویر پر اداکارہ ثنا کی براہ راست تردید یا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اداکارہ ثنا کی پہلی شادی اداکار فخر سے ہوئی تھی جو چند ماہ قبل ہی اس جوڑے کی علیحدگی پر منتج ہوئی۔ فخر سے ثنا کے دو بیٹے بھی ہیں۔