دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کی تفریح کے لئے فنکاروں کا میلہ سج گیا۔ تفصیلات کے مطابق صائم ایونٹ مینجمنٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے پندرہ روزہ میوزیکل فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار خالد خان، گلاب، ثقلین موسیٰ خیلوی، ہنی شہزادی، شیزا بٹ، نائرہ خان اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ صائم ایونٹ مینجمنٹ کی روح رواں صومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میوزیکل فیسٹیول عید الاضحیٰ کے بعد بھی جاری رہے گا۔ گلوکار خالد خان، ہنی شہزادی، گلاب اور دیگر فنکار اپنی شاندار پرفارمنس دیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو دبئی بلا کر یہاں پر مقیم پاکستانیوں کے لئے تفریح کے مواقع پیدا کریں۔ صومیہ خان نے کہا کہ ڈیرہ دبئی میں پیار اور محبت کا یہ پیارا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو اب جاری رہے گا۔