Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہخبریںعلی جمشید نقوی کے لکھے ترکش ڈرامہ سیریل کے ساؤنڈ ٹریک کی...

علی جمشید نقوی کے لکھے ترکش ڈرامہ سیریل کے ساؤنڈ ٹریک کی مقبولیت

پاکستان فلم انڈسٹری کے نام ور فلم ساز، ہدایت کار اور مصنف جمشید نقوی مرحوم کے صاحب زادے علی جمشید نقوی ماڈلنگ اور اداکاری میں نام بنانے کے بعد اب باقاعدہ شاعری بھی کرنے لگے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کا پہلا گیت ایک ترکش ڈرامہ سیریل کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک بنایا گیا جسے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی زبردست پزیرائی ملی۔ ترکش ڈرامہ سیریل ’یہ کیسا عشق ہے‘ کے اردو ڈب ورژن میں شامل علی جمشید نقوی کا لکھا گیت معروف گلوکار نبیل شوکت نے گایا ہے جبکہ زوہیب علی پنکو نے کمپوز کیا ہے۔

اپنے لکھے پہلے ہی گیت کی اس قدر پزیرائی پر علی کا کہنا ہے کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ اچانک ہی لکھنے کا خیال آیا اور جب لکھنا شروع کیا تو الفاظ خود بخود ذہن میں اترتے چلے گئے۔ میں اسے اپنے والد کی تربیت اور صحبت کا اثر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ احساس کو روپ دینے کے لیے خوبصورت الفاظ مجھے ہمیشہ اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ ساز ہو، سوز ہو، لفظ ہوں، آواز ہو، اس سے بڑھ کر احساس کا ترجمہ کیا ہو گا۔ سو لفظ ترتیب دئیے اور اسے ساز و آواز دے کر ایک خوبصورت احساس لوگوں تک پہنچایا۔ جسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سراہا گیا۔ مجھے انکل محسن نقوی مرحوم جیسی عظیم شخصیت کی گھٹی ہے اور وہی اثر میری نس نس میں سمایا ہے۔
اس گیت کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے بعد جلد ہی عید کے بعد میرا ایک سولو ویڈیو سونگ جسے شاہ حسین کی کافی سے آئیڈیا لے کر لکھا ہے، ریلیز کروں گا۔ اس کے علاوہ فلموں اور ڈراموں میں ایکٹنگ بھی چل رہی ہے۔ میرا وطیرہ ہے کہ کم کام کرو لیکن معیاری ہونا چاہیے۔

علی جمشید نقوی کے لکھے کچھ مذید گیت بھی جلد منظر عام پر آنے والے ہیں، جن میں کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ڈرامے بھی شامل ہیں جبکہ دو بھارتی پنجابی فلموں اور ایک پاکستانی اردو فلم کے لیے بھی ان سے گانے لکھوائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس