Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںزارا اکبر اور عدنان خان کی نئی فلم ساڈے لیکھ، جلد نمائش...

زارا اکبر اور عدنان خان کی نئی فلم ساڈے لیکھ، جلد نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی

فلم سٹار زارا اکبر اور عدنان خان کی فلم دیوانہ، کی پاکستان میں کامیاب ریلیز کے بعد انڈین پنجابی فلم ”ساڈے لیکھ“ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کا ٹریلر جلد جاری کیا جائے گا۔ فلم کے پروڈیوسر دلجیت سنگھ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ملکیت سنگھ، زارا اکبر اور عدنان خان نمایاں ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر ریکی چوہان اور ڈی او پی وربھان سنگھ ہیں۔

زارا اکبر نے میٹرو لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم لندن میں شوٹ ہوئی ہے۔ میرے لیے انڈین برٹش فلم میکرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑا اچھا رہا۔ حال ہی میں فلم دیوانہ، ریلیز ہوئی۔ اب میری انڈین پنجابی فلم ساڈے لیکھ، ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس کے علاوہ کچھ دیگر پروجیکٹس ہیں۔ وقت آنے پر ان سے بھی میڈیا کو آگاہ کروں گی۔ اداکار عدنان خان نے کہا کہ میری یہ دوسری فلم ہے جو ریلیز ہورہی ہے۔ اس سے پہلے دیوانہ، ریلیز ہوئی جس کا مجھے اچھا رسپانس ملا ہے۔ مستقبل میں بھی اچھے پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس