Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںمعروف فیشن ڈیزائنر نکی نذیر کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی...

معروف فیشن ڈیزائنر نکی نذیر کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئیں

نامور فیشن ڈیزائنر نکی نزیر لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ ایک عرصہ سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ نکی نزیر کا اصل نام عالیہ نزیر تھا اور وہ معروف فیشن برانڈ نکی نینا کی پارٹنر ڈیزائنر تھیں۔ ان کی نمازجنازہ پیر کو سوا پانچ بجے خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائےگی۔

ڈیزائنر جوڑی نکی نینا یعنی عالیہ نذیر اور نبیلہ جنید کو ان پہلی خواتین ڈیزائنرز میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک میں مزید خواتین ڈیزائنرز کے لیے دروازے کھولے۔ ان کے فیشن ہاؤس کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے اور بہت سی مشہور شخصیات کو ان کے مجموعوں میں دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مل کر ایک بڑا فیشن ہاؤس چلایا اور رن وے پر کئی بار تاریخ رقم کی۔

علی گیلانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس