Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںڈائریکٹر سنگیتا کا ڈرامہ سیریل ’دو بوند پانی‘ بڑے پردے پر بھی...

ڈائریکٹر سنگیتا کا ڈرامہ سیریل ’دو بوند پانی‘ بڑے پردے پر بھی دکھایا جائے گا

پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا بیگم گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل دو بوند پانی، کی عکس بندی مکمل کرکے کراچی واپس پہنچ گئی ہیں۔ ڈرامے کی شوٹنگ بہاول پور اور لاہور کے دیگر مقامات پر کی گئی ہے۔ ڈرامہ سیریل بہت جلد پی ٹی وی اور ٹی وی ون پر آن ایئر کیا جائے گا۔ دو بوند پانی، کی کہانی سندھ کے علاقے تھر کے عوام کی مشکلات اور وڈیرا شاہی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے رائٹر معروف فلمی مصنف محمد پرویز کلیم ہیں جنہوں نے بے حد اثر انگیز کہانی اور ڈائیلاگز لکھے ہیں۔

یہ ڈرامہ سیریل 40 اقساط پر مشتمل ہوگی جبکہ اس ڈرامہ سیریل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ شوٹ کیے ہوئے مناظر میں سے ایک فلم بھی نکالی جائے گی۔ یہ فلم برلن، کانز، میلان اور تاشقند فلم فیسٹیولز میں بھیجی جائے گی۔ جس کے بعد فلم کو سینماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔ ہدایت کارہ سنگیتا نے اسی وجہ سے اس ڈرامہ سیریل میں اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ ہر منظر فلمی انداز کا نظر آئے۔ بلاشبہ سنگیتا ایک ذہین اداکارہ ہیں اور یہ انہی کا خاصہ ہے کہ وہ اس مشکل کام کو سر انجام دے سکیں۔ اس سے قبل ہم ٹی وی کے لیے بنایا گیا ڈرامہ سیریل ’بن روئے‘ کوفلم کی شکل میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس کے مرکزی کرداروں میں شامل تھے جس نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

’’دو بوند پانی‘‘ کے پروڈیوسر طارق میندرو ہیں جو فلم ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ دو بوند پانی کی کاسٹ میں میرا، ارباز خان، ریچل، محسن گیلانی، خواجہ سلیم، علی انجم، مرزا زین بیگ، آمنہ الیاس، سعود، لیلیٰ، ثنا فخر، ارباز خان، سارا خان، اچھی خان، سلیم معراج، عامر قریشی اور مصطفی قریشی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس